• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, جون ۲۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مودی کو کسانوں کی طاقت ایک سال بعد سمجھ آئی: پرینکا

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-19
A A
0
حکومت یوکرین میں پھنسے طلباء کو بچانے کے منصوبے کا اشتراک کرے: راہل-پرینکا

حکومت یوکرین میں پھنسے طلباء کو بچانے کے منصوبے کا اشتراک کرے: راہل-پرینکا

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی: کانگریس کی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ کسانوں پر ایک سال کے مظالم اور جبر کے بعد، مودی حکومت کو حالیہ ضمنی انتخابات میں ذلت آمیز شکست کے بعد کسانوں کی طاقت کا احساس ہوا۔ اس لیے اب اس ظالم حکومت کی نیت پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔محترمہ گاندھی نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی لکھنؤ گئے لیکن وہاں سے کچھ ہی دوری پر جہاں کسان کے بیٹے کو مرکزی وزیر کے بیٹے نے اپنی کار میں روند ڈالا، اس کسان کے کے زخم پر مرہم لگانے کے لیے اس کے گھر نہیں گئے اور نہ ہی اب تک کسان کے بیٹے کو کچلنے کے ملزم باپ کو کابینہ سے ہٹایا گیا ہے ، اس لیے اب اس پر یقین کرنا بہت مشکل ہے ۔محترمہ گاندھی نے کہا ‘‘چھ سو سے زیادہ کسانوں کی شہادت، 350 دنوں سے زیادہ کی جدوجہد۔ مودی جی آپ کے وزیر کے بیٹے نے کسانوں کو کچل کر موت کے گھاٹ اتار دیا، آپ کو کوئی پروا نہیں تھی۔ آپ کی پارٹی کے لیڈروں نے کسانوں کی توہین کی اور انہیں دہشت گرد، غدار، غنڈے ، شرپسند کہا، آپ نے خود کو تحریک چلانے والا کہا، ان پر لاٹھیاں برسائیں، انہیں گرفتار کیا۔ اب آپ کو الیکشن میں شکست نظر آنے لگی، پھر اچانک آپ کو اس ملک کی حقیقت سمجھ میں آنے لگی کہ یہ ملک کسانوں نے بنایا ہے ، یہ ملک کسانوں کا ہے ، کسان ہی اس ملک کا اصل نگران ہے اور کوئی نہیں۔ حکومت اس ملک میں کسانوں کے مفاد کو کچل کر اس ملک کو نہیں چلا سکتی۔ آپ کی نیت اور لدلتے ہوئے رخ پر یقین کرنا مشکل ہے ۔ کسان کی ہمیشہ جے ہوگی۔ جئے جوان، جئے کسان، جئے بھارت۔یو این آئی

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

2026-06-24
جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

2026-06-23
حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

2026-06-23
مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

2026-06-21
مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

2026-06-21
وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات ،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق

پی ایم مودی حکومت کے 12 سال,ہندوستان کوسیکورٹی کاگڑھ بنایا،قومی سلامتی کیلئے مثالیں قائم کیں: امیت شاہ

2026-06-18
ہندوستانی بحری تجارتی جہازوں پر چوتھا حملہ،بھارت کا واشنگٹن سے شدیدحتجاج، امریکی سفیر دوبارہ طلب

ہندوستانی بحری تجارتی جہازوں پر چوتھا حملہ،بھارت کا واشنگٹن سے شدیدحتجاج، امریکی سفیر دوبارہ طلب

2026-06-13
پی ایم کا موسمی حالات سے لاحق خطرات کا انتباہ، ریاستیں AI کا استعمال کرکے سماجی خطرات سے نمٹیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

2026-05-12
حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

2026-04-29
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page