• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

معیاری تخلیقی ادب کی ترویج و اشاعت اردو کونسل کی ترجیحات میں شامل:شیخ عقیل احمد

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-24
A A
0
معیاری تخلیقی ادب کی ترویج و اشاعت اردو کونسل کی ترجیحات میں شامل:شیخ عقیل احمد

معیاری تخلیقی ادب کی ترویج و اشاعت اردو کونسل کی ترجیحات میں شامل:شیخ عقیل احمد

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی:قومی اردو کونسل ہندوستان ہی نہیں عالمی سطح پر اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے کام کرنے والا ایک بڑا ادارہ ہے جو اپنی ذمے داریوں کو محسوس کرتے ہوئے مسلسل اردو کی ترقی و ترویج کے لیے نئے نئے اقدامات کررہا ہے ۔ یہ بات قومی اردو کونسل کے ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کونسل کے تخلیقی ادب پینل کی آن لائن میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اردو کونسل اردو زبان کی مقبولیت و شہرت کے دائرے کی توسیع میں سرگرم ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کونسل کے پیش نظر اردو زبان کے ساتھ معیاری تخلیقی ادب کی اشاعت بھی ہے اور اسی وجہ سے باقاعدہ تخلیقی ادب پینل تشکیل دی گئی ہے جس کے تحت اردو زبان میں تخلیق کیے جانے والے ادب کاجائزہ لینے کے بعد معیاری تخلیقات کو کونسل کے زیر اہتمام شائع کیا جاتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کونسل دیگر زبانوں میں تخلیق کردہ بہترین افسانے ،ناول اور کہانی وغیرہ کے تراجم بھی شائع کرتی ہے اوریہ سلسلہ ہم آیندہ بھی مزید پختگی کے ساتھ جاری رکھیں گے ۔ تخلیقی ادب پینل کی اس میٹنگ میں ترجمہ و تخلیق کے مختلف پروجیکٹس کا جائزہ لیا گیااور اتفاق رائے سے انھیں جلد از جلد پایہئ تکمیل تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا،نیز تخلیق و ترجمہ سے متعلق نئے پروجیکٹس پر بھی غور و خوض کیا گیا۔ کونسل کے ڈائریکٹر نے تمام ممبران کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ معیاری ادب کے انتخاب و اشاعت کے سلسلے میں ذاتی طورپر بھی اپنی تجاویز پیش کریں کہ بچوں اور بڑوں کے لیے کس قسم کی کتابیں شائع کی جانی چاہئیں۔میٹنگ میں پینل کے چیئر مین وحشی سعید، شموئل احمد، محترمہ مہرافروز، مسٹر بلراج بخشی، محترمہ سلمی صنم،مسٹر شبیر احمد، مسٹر ملک زادہ جاوید، ڈاکٹر کلیم اللہ (ریسرچ آفیسر)، آبگینہ عارف (ٹیکنکل اسسٹنٹ)،افضل حسین خان(ریسرچ اسسٹنٹ) وغیرہ موجود تھے ۔یو این آئی

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے

2026-07-24
مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل،آبادی کا مرحلہ ستمبر اور فروری میں

مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل،آبادی کا مرحلہ ستمبر اور فروری میں

2026-07-02
مسلح افواج کی سمت واضح، آپریشن سندورمثال:۔ اوپیندر دویدی

مسلح افواج کی سمت واضح، آپریشن سندورمثال:۔ اوپیندر دویدی

2026-07-01
قومی شاہراہ پر آج سے مال گاڑیوں کی آمدورفت محدود

قومی شاہراہ پر آج سے مال گاڑیوں کی آمدورفت محدود

2026-07-01
26جون کونارکو کوآرڈینیشن سینٹر کی میٹنگ کا انعقاد، امیت شاہ نارکوٹکس ویژن دستاویز جاری کریں گے

26جون کونارکو کوآرڈینیشن سینٹر کی میٹنگ کا انعقاد، امیت شاہ نارکوٹکس ویژن دستاویز جاری کریں گے

2026-06-25
پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

2026-06-24
جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

2026-06-23
حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

2026-06-23
مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

2026-06-21
مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

2026-06-21
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page