• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, جولائی ۱۲, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

حج کے عمل کو بے حد آسان بنایا گیاـ:مختار عبّاس نقوی

Nigraan News by Nigraan News
2021-11-25
Reading Time: 1min read
A A
0
حج کے عمل کو بے حد آسان بنایا گیاـ:مختار عبّاس نقوی

حج کے عمل کو بے حد آسان بنایا گیاـ:مختار عبّاس نقوی

FacebookTwitterWhatsapp

ممبئی،25 نومبر(یو این آئی)مرکزی وزیر برائے اقلیّتی امور اور ڈپٹی لیڈر، راجیہ سبھا مختار عبّاس نقوی نے کہا کہ گذشتہ سات برسوں میں ہندوستان سے سفرِ حج کے انتظامات میں اہم اصلاحات اور سہولتوں کی فراہمی سے حج کے عمل کو بے حد آسان بنایا گیاہے انہوں نے یہ بات آج یہاں حج 2022 کی تیّاریوں سے متعلّق حج کمیٹی آف اِنڈیا کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ حج سبسیڈی ختم کرنے، بغیر ’محرم‘ (مرد رشتہ دار) کے مسلم خواتین کے سفرِ حج پر لگی پابندی کو ختم کرنے، تمام حج کے عمل کو صد فیصد ڈیجیٹل کرنے وغیرہ جیسی اصلاحات سے ’اِیز آف ڈوئینگ حج‘ کو قوّت عطا ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی آف اِنڈیا کا پورٹل، حج گروپ آرگنائزرس کا پورٹل، ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈ، ’’ اِی۔ مسیحا“ صحت کے ضمن میں سہولیات، مکّہ۔مدینہ میں قیام کے لئے بلڈنگ / ٹرانسپورٹیشن کی معلومات ہندوستان میں ہی فراہم کرنے والی ’اِی۔لگیج ٹیگنگ‘کی سہولیات، اِی۔ویزا، جدید سہولیات سے لیس ’حج موبائل ایپ‘ وغیرہ سے ہندوستانی عازمینِ حج کی سہولیات، تحفظ، آسانیوں کی فراہمی کو یقینی بنایاگیا ہے اور بھارت میں حج2022کا پورا عمل صد فیصد آن۔ لائن / ڈیجیٹل ہو گا۔ اِنڈونیشیا کے بعد زیادہ تر عازمینِ حج ہندوستان سے روانہ ہوتے ہیں۔مسٹر نقوی کہاکہ عازمینِ حج کے اِنتخاب کا عمل کورونا ویکسین کی دونوں خوراک لئے جانے اور ہندوستان اور حکومتِ سعودی عرب کے ذریعہ حج 2022 کے اوقات کے تعیّن کئے جانے والے کورونا پروٹوکال، ہدایات اور رہنما اصولوں کو دھیان میں رکھ کر تیاریاں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حج 2022 کے لئے آن۔لائن درخواست دینے کے عمل کا آغاز یکم نومبر سے ہو چکا ہے اور آخری تاریخ 31 جنوری 2022 رکھی گئی ہے۔ حج کے لئے درخواست، آن۔ لائن اور ’حج موبائل ایپ‘ کے ذریعہ کئے جا رہے ہیں۔ اِس کی ٹیگ لائن ” حج ایپ اِن یور ہینڈ“ Haj App In Your Hand ہے۔ اِس میں حج کی درخواست، درخواست فارم بھرنے کی مکمل معلومات، درخواست فارم بھرنے کے عمل کا ویڈیو وغیرہ موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک 20 ہزار سے زیادہ عازمینِ کرام نے حج 2022 کے لئے درخواست دی ہے۔ جس میں سو (100) سے زیادہ خواتین نے ’بغیر محر“ کے درخواست دی ہے۔ جبکہ بغیر’محرم‘ (مرد رشتہ دار) کے تقریباً تین ہزار (3000) سے زائد خواتین نے حج 21-22 20 کے لئے درخواست کی تھی۔ بغیر ”محرم“ سفرِحج کے لئے جن خواتین نے حج۔2022اور 2021 کے لئے درخواست دی تھی، ایسی درخواست حج 2022کے لئے بھی قابلِ قبول ہوں گی، بغیر ’محرم‘ کے حج پر جانے والی سبھی خواتین کو بغیر قرعہ اندازی کے حج پر جانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔مسٹر نقوی نے کہا کہ اس مرتبہ حج 2022 کے لئے اکّیس (۱۲) کے بجائے دس (۰۱) مراکزِ روانگی طے کئے گئے ہیں جن میں احمدآباد، بینگلورو، کوچّی، دِلّی، گواہاٹی، حیدرآباد، کولکاتہ، لکھنؤ، ممبئی اور سری نگر شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ احمدآباد مرکزِ روانگی سے گجرات کے عازمینِ حج، بینگلورو مرکزِ روانگی سے کرناٹک اور آندھرا پردیش کے چِتّور ضلع کے عازمینِ حج، کوچّی مرکزِ روانگی سے کیرل، لکشدیپ، پدّو چیری، تامل ناڈو، انڈمان اور نکوبار کے عازمینِ حج، دِلّی مرکزِ روانگی سے دِلّی، پنجاب، ہریانہ ہماچل پردیش، چنڈی گڈھ، اتراکھنڈ، مغربی اتر پردیش اور راجستھان کے عازمینِ حج، سفرِ حج 2022 پر جاسکیں گے۔ گواہاٹی مرکزِ روانگی سے آسام، میگھالیہ، منی پور، ناگا لینڈ، اروناچل پردیش اور سکم کے عازمینِ حج، حیدرآباد مرکزِ روانگی سے آندھرا پردیش اور تیلنگانہ کے عازمینِ حج، کولکاتہ مرکزِ روانگی سے مغربی بنگال، اوڈیشہ، تری پورہ، جھارکھنڈ اور بہار کے عازمینِ حج، حج 2022پر روانہ ہو سکیں گے۔لکھنؤ مرکزِ روانگی سے مغربی اتّرپردیش کو چھوڑ کر سارے اتّر پردیش کے عازمینِ حج، ممبئی مرکزِ روانگی سے مہاراشٹر، مدھّیہ پردیش، چھتّیس گڈھ، دمن اور دیو، دادرا اور نگر حویلی اور گوا کے عازمینِ حج اور سری نگر مرکزِ روانگی سے جمّوں، کشمیر، لیہہ۔ لداخ۔کارگل کے عازمینِ حج، حج 2022 پر جا سکیں گے۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.