• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, مئی ۸, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

مالیا کی سزا پراب انتظار نہیں: سپریم کورٹ

Nigraan News by Nigraan News
2021-12-01
Reading Time: 1min read
A A
0
مالیا کی سزا پراب انتظار نہیں: سپریم کورٹ

مالیا کی سزا پراب انتظار نہیں: سپریم کورٹ

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ توہین عدالت کے مجرم ،مفرور شراب تاجر وجے مالیا کی سزا طے کرنے کے معاملے اب وہ اور اتنظار نہیں کرے گا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ مالیا کے خلاف سزا کی سماعت اگلے سال 18 جنوری کو کرے گا۔جسٹس یو یو للت، جسٹس رویندر بھٹ اور جسٹس بیلا ترویدی کی بینچ نے اس بات پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کے مجرم مالیا کو محض سزا دینے کے معاملے کی شنوائی چار برسوں سے زیر التواء ہے۔ اسے 2017 میں مجرم قرار دیا گیا تھا اور اسی وقت سے یہ مقدمہ زیر التوا ءہے۔مرکزی حکومت کو بار بار حکم دینے کے باوجود مجرم کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بینچ نے کہا، ’ہم مزید انتظار نہیں کر سکتے۔ یہ مالیا پر منحصر ہے کہ اسے خود پیش ہونا ہے یا وکیل کے ذریعے‘۔سپریم کورٹ نے14 جولائی 2017 کو مالیا کو توہین عدالت کا مجرم قرار دیا تھا۔ مالیا کو اپنے بچوں کے بینک کھاتوں میں 40 ملین امریکی ڈالر کی منتقلی کا انکشاف نہ کرنے کا مجرم پایا گیا تھا۔ بینکوں کے 900 کروڑ روپیے سے زیادہ کی ادائیگی کے مختلف امور میں سے اسے بغیر عدالتی حکم کے اپنے بینک کھاتے سے لین-دین کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔توہین عدالت کا مجرم ٹھہرائے جانے کے بعد مالیا نے اگست 2020 میں نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی جسے خارج کر دیا گیا تھا۔سپریم کورٹ نے مرکزی وزارت داخلہ کو توہین عدالت کیس میں مالیا کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن حکومت کی طرف سے کہا گیا کہ کچھ قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کی برطانیہ سے حوالگی میں رکاوٹ آ رہی ہے۔غور طلب ہے کہ وجے مالیا کے خلاف اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) سمیت کئی بڑے بینکوں سے 9000 کروڑ روپے کا قرض لے کر واپس نہ کرنے کے کئی الزامات ہیں۔ 65 سالہ تاجر اس وقت لندن میں مقیم ہے۔ وہاں کی عدالت نے اسے ضمانت دے دی تھی۔ برطانیہ کی سپریم کورٹ نے مفرور تاجر کی حوالگی کا حکم دیا تھا۔گذشتہ سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل نے کہا تھا کہ وزارت خارجہ نے برطانیہ کے سامنے حوالگی کا معاملہ اٹھایا تھا لیکن برطانیہ میں شراب فروش کے خلاف خفیہ کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی حوالگی کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

2026-04-29
ملک کی قومی شاہرائوں پر ٹول ٹیکس۔دسمبر سے بغیر رکاوٹ ٹول سسٹم لاگو ہوگا: نتن گڈکری

ملک کی قومی شاہرائوں پر ٹول ٹیکس۔دسمبر سے بغیر رکاوٹ ٹول سسٹم لاگو ہوگا: نتن گڈکری

2026-04-25
خواتین ریزرویشن اور حد بندی سمیت 3بلیں پارلیمان میں ناکام

خواتین ریزرویشن اور حد بندی سمیت 3بلیں پارلیمان میں ناکام

2026-04-18
لوک سبھا اراکین کی تعداد ، 815 ہو جائیگی، 272 نشستیںخواتین کیلئے

لوک سبھا اراکین کی تعداد ، 815 ہو جائیگی، 272 نشستیںخواتین کیلئے

2026-04-17
منشیات ۔حکومت مجرموں کے خلاف سزائوں کو یقینی بنا رہی ہے: امت شاہ

مسلمانوں کو کوئی ریزرویشن نہیں، مذہب کی بنیاد پر کوٹہ غیر آئینی: شاہ

2026-04-17
اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

خواتین کوٹہ اور حد بندی کمیشن بل لوک سبھا میں پیش، وزیر اعظم کی اپوزیشن سے حمایت طلب

2026-04-17
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

امریکہ کی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری

2026-04-16
پارلیمنٹ کا 3روزہ خصوصی اجلاس آج سے

پارلیمنٹ کا 3روزہ خصوصی اجلاس آج سے

2026-04-16
منشیات ۔حکومت مجرموں کے خلاف سزائوں کو یقینی بنا رہی ہے: امت شاہ

امبیڈکر نے آئین دیکر جمہوریت کی بنیاد رکھی : امیت شاہ

2026-04-14
امریکہ ایران جنگ بندی کے بعد پہلی بار,وزیر اعظم مودی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون

امریکہ ایران جنگ بندی کے بعد پہلی بار,وزیر اعظم مودی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page