• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کا اعلان

Nigraan News by Nigraan News
2022-01-08
Reading Time: 1min read
A A
0
پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کا اعلان

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کا اعلان

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی:الیکشن کمیشن نے اتر پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور کے انتخابی شیڈول کا ہفتہ کے روز اعلان کیا جس کے مطابق ان تمام ریاستوں میں انتخابی پروگرام سات مرحلوں میں مکمل کیے جائیں گے۔اتر پردیش میں سات مراحل میں، منی پور میں دو مرحلوں اور اتراکھنڈ، پنجاب اور گوا میں ایک مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 10 فروری کو ووٹنگ ہوگی اور تمام ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہوگی۔ پانچ ریاستوں میں کل 690 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انتخابی نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کر دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انتخابی ضابطہ اخلاق بھی نافذ ہو گیا ہے۔ انتخابات کے دوران کووڈ کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔اتر پردیش کی 403 سیٹوں، پنجاب کی 117، اتراکھنڈ کی 70، منی پور کی 60 اور گوا کی 40 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر انتخابی ریلیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ صرف ورچوئل ریلیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق اس بار خواتین ووٹروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔پانچ ریاستوں کےانتخابی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا کہ ضلعی انتخابی افسر اور کمیشن کے نگران انتخابی ریلیوں پر پابندی اور دیگر ہدایات کی تعمیل پر کڑی نظر رکھیں گے اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ووٹروں سے پورے جوش و خروش کے ساتھ ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشن کووڈ کے لحاظ سے محفوظ ہیں اور تمام انتخابی عملے کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ کووڈ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس بار پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد میں 16 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر دو لاکھ 15 ہزار سے زائد پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں اور ہر بوتھ پر ووٹروں کی زیادہ سے زیادہ تعداد ڈیڑھ ہزار سے کم ہو کر 1200 رہ گئی ہے۔ اس بار ووٹنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیاہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے

2026-07-24
مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل،آبادی کا مرحلہ ستمبر اور فروری میں

مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل،آبادی کا مرحلہ ستمبر اور فروری میں

2026-07-02
مسلح افواج کی سمت واضح، آپریشن سندورمثال:۔ اوپیندر دویدی

مسلح افواج کی سمت واضح، آپریشن سندورمثال:۔ اوپیندر دویدی

2026-07-01
قومی شاہراہ پر آج سے مال گاڑیوں کی آمدورفت محدود

قومی شاہراہ پر آج سے مال گاڑیوں کی آمدورفت محدود

2026-07-01
26جون کونارکو کوآرڈینیشن سینٹر کی میٹنگ کا انعقاد، امیت شاہ نارکوٹکس ویژن دستاویز جاری کریں گے

26جون کونارکو کوآرڈینیشن سینٹر کی میٹنگ کا انعقاد، امیت شاہ نارکوٹکس ویژن دستاویز جاری کریں گے

2026-06-25
پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

2026-06-24
جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

2026-06-23
حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

2026-06-23
مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

2026-06-21
مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

2026-06-21
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page