• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جولائی ۱۷, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

حاملہ خواتین، معذور ملازمین کو دفتر آنے سے استثنیٰ

Nigraan News by Nigraan News
2022-01-09
Reading Time: 1min read
A A
0
بائیوٹیک اسٹارٹ اپ ہندوستان کی مستقبل کی معیشت کے لیے اہم ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

بائیوٹیک اسٹارٹ اپ ہندوستان کی مستقبل کی معیشت کے لیے اہم ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی: حکومت نے کووڈ وبا کی تیسری لہر کو دیکھتے ہوئے حاملہ خواتین اور معذور ملازمین کو دفتر آنے سے چھوٹ دیتے ہوئے گھر سے کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ مرکزی وزیر برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اتوار کو پرسونل اورٹریننگمحکمہ (ڈی او پی ٹی) کے رہنما ہدایات کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین اور معذور ملازمین کو دفتر آنے سے استثنیٰ دیا گیا ہے، تاہم انہیں دستیاب ہونے اور گھر سے کام کرنے کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کنٹینمنٹ زون میں رہنے والے تمام افسران اور ملازمین کو بھی دفتر آنے سے اس وقت تک استثنیٰ حاصل ہوگا جب تک کہ ان کے علاقے کو نوٹیفائیڈ ایریا سے باہر نہیں کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ انڈر سیکرٹری کے عہدے سے نیچے کے سرکاری ملازمین کی حاضری اصل تعداد کے 50 فیصد تک محدود کر دی گئی ہے اور باقی 50 فیصد گھر سے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں میں اس کے مطابق ایجنڈا تیار کیا جائے گا۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ جو افسران یا ملازمین دفتر نہیں آ رہے اور گھر سے کام کر رہے ہیں وہ ٹیلی فون اور مواصلات کے دیگر الیکٹرانک ذرائع سے ہر وقت دستیاب رہیں گے۔ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ کووڈ وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظرہر کسی کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جہاں تک ممکن ہو سرکاری میٹنگیں کریں اور جب تک کہ بالکل ضروری نہ ہو لوگوں کے ساتھ پرسنل میٹنگ سے گریز کریں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ آفس کے احاطے میں زیادہ ہجوم سے بچنے کے لیے افسران اور اہلکار مختلف اوقات کی پیروی کریں گے۔ یعنی (الف) صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک اور (ب) صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک۔دریں اثنا، ڈی او پی ٹی نے تمام افسران اور عملے کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کووڈکے لیے موزوں سلوک پر سختی سے عمل کریں۔ اس میں بار بار ہاتھ دھونا، چہرے کا ماسک پہننا اور ہر وقت جسمانی دوری کا خیال رکھنا شامل ہے۔ کام کی جگہوں کی ،خاص طور پر اکثر چھونے والی سطحوں کی مناسب صفائی کو بھی یقینی بنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہدایات 31 جنوری تک لاگو رہیں گی۔ تاہم اس مدت کے دوران اس کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور صورتحال کے لحاظ سے رہنما ہدایاتمیں ترمیم کی جا سکتی ہے۔ (یو این آئی)

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.