• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

علم سے مالامال شخص انصاف پر مبنی معاشرہ اور ترقی پذیر سماج کا تعمیراتی مرکب ہوتا ہے: مرکزی وزیرتعلیم

Nigraan News by Nigraan News
2022-01-10
A A
0
علم سے مالامال شخص انصاف پر مبنی معاشرہ اور ترقی پذیر سماج کا تعمیراتی مرکب ہوتا ہے: مرکزی وزیرتعلیم

فائل فوٹو

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی: تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے آج دون اسکول کے ذریعے منعقد انڈین پبلک اسکول کی 82ویں کانفرنس (آئی پی ایس سی) کی پرنسپل کی کنکلیو سے خطاب کیا اس موقع پردھان نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی (2020) میں ایک جیسی اور شمولیتی تعلیم پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے اور اس میں سماجی اور اقتصادی طور سے پس ماندہ افراد کا خاص خیال رکھا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ شمولیتی کلاس روم سے مختلف تجربات و نظریات کے حامل تمام افراد کو فائدہ حاصل ہوتا ہے، اور اس میں ملک کو درپیش متعدد چیلنجز کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اس کانکلیو میں شرکت کرنے والے تمام اسکولوں سے اپیل کی کہ وہ اس بارے میں اپنی رائے دیں کہ ہمارے سرکردہ اسکول کتنے شمولیتی ہیں اور یہ بھی بتائیں کہ ملک کے ہر بچے کو بہترین تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے مزید اور کیا کیا جا سکتا ہے۔مسٹرھ پردھان نے کہا کہ علم سے مالا مال شخص ایک اچھے معاشرہ، انصاف پر مبنی معاشرہ، اور ترقی پذیر سماج کا تعمیراتی مرکب ہوتا ہے۔ سیکھنے، اسے اپنی زندگی میں اتارنے اور اس علم کو آگے تک پہنچانے کی خواہش نے ہی آج انسانو ں کو یہاں تک پہنچایا ہے، جس میں آگ کی دریافت، پھرکاشت کاری سے لے کر آج کے دور میں آسمانوں کا سفر اور ستاروں کی سیر تک کی تمام چیزیں شامل ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم میں سے ہر ایک کی یہ ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کو بہترین چیزیں عطا کریں، انہیں تعلیم کا حق فراہم کریں، ان کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور اس طرح اپنے ملک اور اس دنیا کو ایک بہتر اور سب کو ساتھ لیکر چلنے والی جگہ بنائیں۔مرکزی وزیر کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ 1939 میں چند رہائشی اسکولوں کے ساتھ جس آئی پی ایس سی کی شروعات ہوئی تھی اب اس میں سینک اسکولوں اور ملٹری اسکولوں سمیت کُل 81 اسکول شامل ہیں۔ ہندوستان کے 80 سےزیادہ سرکردہ اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر، ہیڈ مسٹریس کا یہ سالانہ جلسہ آئندہ کی نسل کو متاثر کرنے کے نقطہ نظر سے کافی اہمیت کاحامل ہے۔ مسٹر دھرمیندر پردھان نے اعتمادکااظہار کیا کہ یہ کانکلیو نتیجہ خیز رہی جس میں ہر شخص نے کچھ نہ کچھ نیا سیکھا، کوئی نئی بات کہی، اپنے اپنے اسکولوں میں کچھ نیا کرنے کا اظہار کیا تاکہ وہ معاشرے اور ملک کے لئے متجسس، باصلاحیت اور باخبر لیڈران پیدا کرسکیں۔آئی پی ایس سی (انڈین پبلک اسکولوں کی کانفرنس) کی شروعات 1939 میں ہوئی تھی اور تبھی سے اس میں شامل تمام پبلک اسکول ہندوستان میں ایک ایسی روایات قائم کرنے میں مصروف ہیں جہاں طلباء کی کردار سازی سے لیکر شخصیت سازی تک ہمہ گیر تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔اس موقع پر آئی پی ایس سی کی چیئرپرسن محترمہ نشی مشرا اور دون اسکول کے ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر جگ پریت سنگھ بھی موجود تھے۔(یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جموں و کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے

2026-07-24
مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل،آبادی کا مرحلہ ستمبر اور فروری میں

مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل،آبادی کا مرحلہ ستمبر اور فروری میں

2026-07-02
مسلح افواج کی سمت واضح، آپریشن سندورمثال:۔ اوپیندر دویدی

مسلح افواج کی سمت واضح، آپریشن سندورمثال:۔ اوپیندر دویدی

2026-07-01
قومی شاہراہ پر آج سے مال گاڑیوں کی آمدورفت محدود

قومی شاہراہ پر آج سے مال گاڑیوں کی آمدورفت محدود

2026-07-01
26جون کونارکو کوآرڈینیشن سینٹر کی میٹنگ کا انعقاد، امیت شاہ نارکوٹکس ویژن دستاویز جاری کریں گے

26جون کونارکو کوآرڈینیشن سینٹر کی میٹنگ کا انعقاد، امیت شاہ نارکوٹکس ویژن دستاویز جاری کریں گے

2026-06-25
پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

2026-06-24
جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

2026-06-23
حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

2026-06-23
مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

2026-06-21
مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

2026-06-21
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page