• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, جولائی ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

تریپورہ شمال مشرق کی تجارتی راہداری بنے گا:وزیر داخلہ

Nigraan News by Nigraan News
2022-01-21
Reading Time: 1min read
A A
0
بی جے پی گجرات میں 4 ہزار میں سے 182 امیدواروں کا انتخاب کرے گی:وزیر داخلہ

بی جے پی گجرات میں 4 ہزار میں سے 182 امیدواروں کا انتخاب کرے گی:وزیر داخلہ

FacebookTwitterWhatsapp

اگرتلہ، 21 جنوری: تریپورہ میں بی جے پی-آئی پی ایف ٹی حکومت کو پچھلے چار سالوں میں کئے گئے ترقیاتی اقدامات کے لئے مبارکباد دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہرایا کہ مرکزی حکومت ریاست کو شمال مشرق کا گیٹ وے اور بزنس کوریڈور بنانے کے لئے کام کر رہی ہے جمعہ کو یہاں ریاست تریپورہ کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ وپلو کمار دیو حکومت کے تحت یہ ریاست ملک کی بہترین کارکردگی دکھانے والی ریاستوں میں سے ایک بن گئی ہے۔ کووڈ کی وبا کے باوجود تریپورہ کی فی کس آمدنی 1.25 لاکھ روپے سے بڑھ کر 1.30 لاکھ روپے ہو گئی ہے اور قلیل عرصے میں کسانوں کی آمدنی اور زرعی پیداوار دوگنی ہو گئی ہے۔تریپورہ کے وزیر اعلیٰ کی انسداد منشیات مہم کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل منشیات کی زد میں آچکی ہے۔ لیکن ریاستی حکومت نے منشیات کے استعمال کے خلاف ایک سماجی انقلاب شروع کیا ہے جس سے نہ صرف تریپورہ بلکہ ملک کو بھی مدد ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ تریپورہ کے آخری بادشاہ بیر بکرم کشور مانکیہ ترقی کا ایک عظیم وژن رکھتے تھے اور آزادی سے پہلے کے دور میں ترقی کے معاملے میں سر فہرستتھے۔ انہوں نے اگرتلہ ہوائی اڈہ اورکئی اسکول قائم کیے۔ انہوں نے کہاکہ ریجینٹ رانی کنجن دیوی نے بیر بکرم کی موت کے دو برس بعد ہندستان کے ساتھ الحاق کے دستاویز پر دستخط کیے۔مسٹر شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ مہاراجہ کے تعاون کو تسلیم کرنے کے لیے ہوائی اڈے کا نام بیر بکرم کے نام پر رکھا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ دیب نے گزشتہ چار سالوں میں تریپورہ کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت ہائی وے کی ترقی کے لیے 11,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے میں کامیاب رہی جو کہ بائیں محاذ کے دور حکومت میں صرف 1,200 کروڑ روپے تھی۔ اس کے علاوہ 1.25 لاکھ ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں جن میں 10,000 سرکاری نوکریاں بھی شامل ہیں۔مسٹر دیب نے دعویٰ کیاکہ اب نوجوانوں کی سوچ بدل گئی ہے۔ نوکری کے متلاشی لوگ نوکری دینے والے بن گئے ہیں جو حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تین سالوں میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کی تعداد 4000 سے بڑھا کر 26000 کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ (یو این آئی)

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.