• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, جون ۱۹, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

دنیا کا پہلا 20 جی بی ریم والا فون پیش ہونے کے لیے تیار

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-03
A A
0
Phone
FacebookTwitterWhatsapp

زی ٹی ای نے دنیا میں پہلا انڈر اسکرین سیلفی کیمرے والا اسمارٹ فون ایکسون 20 متعارف کرایا تھا۔
ایکسون 20 میں یہ ٹیکنالوجی بہت زیادہ متاثرکن تو نہیں مگر اب بھی وہ دنیا کا واحد کمرشل فون ہے جس میں سیلفی کیمرا اسکرین کے اندر چھپا ہوا ہے۔
اب یہ کمپنی زی ٹی ای ایکسون 30 کو متعارف کرانے کی تیاری کررہی ہے جس میں بھی سیلفی کیمرا ڈسپلے کے اندر نصب ہوگا اور اس بار ٹیکنالوجی کا معیار بھی بہتر ہوگا۔
مگر اس کے ساتھ ساتھ ممکنہ طور پر یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہوگا جس میں 20 جی بی ریم موجود ہوسکتی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ایکسون 30 کا نیٹ ورک ایکسز سرٹیفکیٹ سامنے آیا ہے جس کے مطابق فون میں 55 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہوگی۔
تاہم زیادہ خاص بات کمپنی کی جانب سے 20 جی بی ریم سے لیس اسمارٹ فون کے بارے میں بتانا ہے جو ممکنہ طور پر ایکسون 30 ہوسکتا ہے۔
اب تک 16 سے 18 جی بی ریم والے فون تو سامنے آئے ہیں مگر 20 جی بی ریم والا کوئی فون پیش نہیں ہوا درحقیقت اکثر کمپیوٹرز میں بھی ریم اتنی طاقتور نہیں ہوتی۔
ایکسون 30 کب تک متعارف ہوگا ابھی کہنا مشکل ہے تاہم یہ کمپنی اس سے قبل اپریل میں ایکسون 30 سیریز کے 3 فونز پیش کرچکی ہے جن میں سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا۔
تاہم اب ایکسون 30 کا نیا ورژن متعارف کرانے پر کام ہورہا ہے جس میں سیکنڈ جنریشن انڈر ڈسپلے سیلفی کیمرے کو دیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق کمپنی کے انجنیئرز نے سابقہ ماڈل کے مسائل پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ایک لیک کے مطابق یہ فون جولائی میں کسی وقت پیش کیا جاسکتا ہے جس سے معلوم ہوسکے گا کہ انڈر ڈسپلے کیمرے کی ٹیکنالوجی کو کمپنی نے کس حد تک بہتر بنایا ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

منکی پوکس وائرس اتنی تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے اور کیا اس کی ویکسین موجود ہے؟

منکی پوکس وائرس اتنی تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے اور کیا اس کی ویکسین موجود ہے؟

2024-08-19
جموں کشمیر سے منشیات کے مکمل خاتمہ کیخلاف پولیس کی جنگ تیز

جموں کشمیر سے منشیات کے مکمل خاتمہ کیخلاف پولیس کی جنگ تیز

2024-08-18
80 فی صد خواتین ہڈیوں کی بیماری آسٹیوپوروسس میں مبتلا

80 فی صد خواتین ہڈیوں کی بیماری آسٹیوپوروسس میں مبتلا

2024-03-19
تمباکو نوشی کی عادتیں فالج کے خطرے کو کس طرح متاثر کرتی ہیں۔

تمباکو نوشی کی عادتیں فالج کے خطرے کو کس طرح متاثر کرتی ہیں۔

2024-03-18
گرمیوں میں دہی کھانے کا صحیح طریقہ ، روزانہ دہی کھانے کے چند فوائد

گرمیوں میں دہی کھانے کا صحیح طریقہ ، روزانہ دہی کھانے کے چند فوائد

2024-03-13
ہائپوٹائیرائڈزم کا انتظام کیسے کریں۔

ہائپوٹائیرائڈزم کا انتظام کیسے کریں۔

2024-01-27
حمل کے دوران شدید گرمی خطرناک ہو سکتی ہے

حمل کے دوران شدید گرمی خطرناک ہو سکتی ہے

2024-01-27
کس طرح ہمنگ برڈز پرواز میں ذہنی گیئرز کو تبدیل کرتے ہیں

کس طرح ہمنگ برڈز پرواز میں ذہنی گیئرز کو تبدیل کرتے ہیں

2024-01-13
کیا جوڑے بلڈ پریشر شیئر کرتے ہیں؟

کیا جوڑے بلڈ پریشر شیئر کرتے ہیں؟

2024-01-13
عمدہ خاندانی ورزش کرنے کا طریقہ

عمدہ خاندانی ورزش کرنے کا طریقہ

2024-01-09
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.