• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, نومبر ۹, ۲۰۲۳
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سپریم کورٹ کی جانب سے خاتون جج کو آٹھ سال بعد عہدے پر بحال کرنے کا حکم

Nigraan News by Nigraan News
2022-02-10
Reading Time: 1min read
A A
0
دفعہ 370کی منسوخی کو چلینج کرنیوالی عرضیوں کا معاملہ

دفعہ 370کی منسوخی کو چلینج کرنیوالی عرضیوں کا معاملہ

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی،10 فروری:سپریم کورٹ نے جمعرات کو مدھیہ پردیش کی ایک اڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کو ان کے عہدے پر آٹھ سال بعد پھر سے بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔جسٹس ایل ناگیشور راو اور جسٹس بی آر گوئی کی بینچ نے خاتون جیوڈیشل افسر کو اپنے عہدے پر بحال کرنے کا آج حکم پاس کیا۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں واضح طورپر کہا ہے کہ خاتون جیوڈیشیل افسر کا استعفی رضاکارانہ نہیں کہا جا سکتا۔مدھیہ پردیش کے گوالیار کے اڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کے عہدے پر تعینات خاتون افسر نے ہائی کورٹ کے ایک جج کے خلاف جنسی استحصال کرنے کا الزام لگایا تھا۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ ان سے بدلہ لینے کےھلئے ان کا ٹرانسفر کردیا گیا تھا۔اس وجہ سے انہوں نے جولائی 2014 میں اپنے عہدےسے استعفی دے دیا تھا۔سپریم کورٹ نے خاتون جیوڈیشیل افسر کی خدمات بحال کرتے ہوئے کہا،’’انہیں جولائی 2014 میں استعفی کی تاریخ سے سبھی فائدے ملیں گے،لیکن وہ گزرے سالوں کی تنخواہ کی حق دار نہیں ہوں گی۔‘‘بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا، ’’درخواست گزار کو جلد از جلد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کے عہدے پر بحال کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ درخواست گزار کو 15 جولائی 2014 سے خدمات میں جاری رہنے کا حقدار ہونا چاہیے۔‘‘بنچ نے کہا، ’’درخواست گزار کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج، گوالیار کے عہدے سے استعفیٰ کو رضاکارانہ نہیں سمجھا جا سکتا اور 17 جولائی 2014 کے ان کے استعفیٰ کو قبول کرنے کے حکم کو منسوخ قرار دیا گیا ہے۔‘‘ (یواین آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

منیش سسودیا، سنجے سنگھ کے بعد اب کجریوال کی گرفتاری کی تیاری،شراب پالیسی معاملے میں ای ڈی کا نوٹس

منیش سسودیا، سنجے سنگھ کے بعد اب کجریوال کی گرفتاری کی تیاری،شراب پالیسی معاملے میں ای ڈی کا نوٹس

2023-10-31
بھارت عالمی طاقت بننے کی راہ پر گامزن: وزیر اعظم نریندر مودی

بھارت عالمی طاقت بننے کی راہ پر گامزن: وزیر اعظم نریندر مودی

2023-10-31
مودی سرکار دہشت گردی کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کیلئے پُرعزم

مودی سرکار دہشت گردی کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کیلئے پُرعزم

2023-10-31
بحر ہند میں درپیش چیلنجوں کو حل کرنے کیلئے تعاون ضروری: راجناتھ سنگھ

بحر ہند میں درپیش چیلنجوں کو حل کرنے کیلئے تعاون ضروری: راجناتھ سنگھ

2023-10-31
آئی پی سی، سی آر پی سی، ایویڈینس ایکٹ کی جگہ نئے بل جلد ہی پاس ہوں گے: وزیر داخلہ

آئی پی سی، سی آر پی سی، ایویڈینس ایکٹ کی جگہ نئے بل جلد ہی پاس ہوں گے: وزیر داخلہ

2023-10-27
مجھے یقین ہے 6 جی میں ہندوستان دنیا کی قیادت کرے گا: انڈیا موبائل کانگریس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کا خطاب

مجھے یقین ہے 6 جی میں ہندوستان دنیا کی قیادت کرے گا: انڈیا موبائل کانگریس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کا خطاب

2023-10-27
خونریزی اور تشدد کب رکے گا، 7 ہزار اموات میں سے 3 ہزار معصوم بچے ہیں:ینکا گاندھی

خونریزی اور تشدد کب رکے گا، 7 ہزار اموات میں سے 3 ہزار معصوم بچے ہیں:ینکا گاندھی

2023-10-27
ملازمین کی ہرسطح پر صلاحیت سازی کامیابی کیلئے کلید ۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ملازمین کی ہرسطح پر صلاحیت سازی کامیابی کیلئے کلید ۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2023-10-26
ہندوستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز: راجناتھ

ہندوستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز: راجناتھ

2023-10-26
امریکی صدر نے کہا- بھارت کے ڈریم پروجیکٹ کو روکنے کے لیے کیا تھا حماس نے حملہ

– بھارت کے ڈریم پروجیکٹ کو روکنے کے لیے حماس نے اسرائیل اپر حملہ کیا تھا:امریکی صدر

2023-10-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.