• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

یوپی:ساتویں مرحلے میں ایک بجے تک 35.51فیصدی ووٹنگ

Nigraan News by Nigraan News
2022-03-07
Reading Time: 1min read
A A
0
یوپی:ساتویں مرحلے میں ایک بجے تک 35.51فیصدی ووٹنگ

یوپی:ساتویں مرحلے میں ایک بجے تک 35.51فیصدی ووٹنگ

FacebookTwitterWhatsapp

لکھنؤ:07مارچ: اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ساتویں و آخری مرحلے کے تحت 9اضلاع کی54سیٹوں پر جاری ووٹنگ میں دوپہر ایک بجے تک 35.51فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے الیکشن کمیشن سے موصول اطلاع کے مطابق دوپہر ایک بجے تک سب سے زیادہ ضلع چندولی میں 38.43فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کیا ہے۔وہیں 33.62فیصدی ووٹنگ کے ساتھ وارانسی سب سے نچلے پائیدان پر ہے۔ دیگر اضلاع میں ضلع اعظم گڑھ میں 34.63فیصدی، بھدوہی میں 35.59فیصدی،غازی پور میں 33.71،جونپور میں 35.81فیصدی،مئو میں 37.08فیصدی،مرزاپور میں38.10فیصدی،سونبھدر میں35.87فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ضلع چندولی سے موصول اطلاع کےمطابق مغل سرائے اسمبلی حلقے کے دلہی پور میں ای وی ایم میں فیوی کوک ڈال دینے کی وجہ سے ووٹنگ متاثر رہی۔ زونل مجسٹریٹ نے وہاں دوسری ای وی ایم لگواکر ووٹنگ کا آغاز کرایا۔ تقریبا ایک گھنٹے ووٹنگ متاثر رہی۔وہیں سماج وادی پارٹی نے ضلع اعظم گڑھ کے نظام آباد اسمبلی حلقے میں ای وی ایم خراب ہونے کی شکات سوشل میڈیا کے ذریعہ الیکشن کمیشن سے کری ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق چھٹے مرحلے کے تحت 57اسمبلی سیٹوں پر پرامن طریقے سے ووٹنگ جاری ہے کہیں سے بھی کسی قسم کے ناخشگوار واقعات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔پرامن و غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ووٹروں میں ووٹنگ کے لئے کا جوش دیکھا جارہی ہے۔ کووڈ پروٹوکول کے تحت ووٹروں کو صرف ماسک پہن کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت تھی۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشن پر سینیٹائزر اور تھرمل اسکیننگ سمیت دیگر انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔اس مرحلے میں 2.05کروڑ رائے دہندگان بشمول 1.09کرو ڑمرد،96.04لاکھ خواتین اور 1014تیسری جن کے ووٹر حق رائے دہی کے مجاز ہیں۔یہ لوگ 613امیدواروں کے قستم کا فیصلہ کریں گے۔انتخابی اصلاح پر نظر رکھنے والے تحقیقی ادارے اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق اس مرحلے کے کل امیدواروں میں سے 170 کے خلاف مقدمے درج ہیں جن میں سے 131امیدواروں کے سنگین دفعات میں مقدمات عدالتوں میں زیر غور ہیں۔سال 2017کے انتخابات میں بی جےپی اور اس کی اتحادی پارٹیوں نے 54میں سے 36سیٹوں پر جیت درج کیا تھا جبکہ سماج وادی پارٹی کو 11اور بی ایس پی کو 6سیٹیں ملی تھیں۔(یواین آئی)

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

2026-09-23
ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری نگران نیوز سری نگر//جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ڈل جھیل اور دریائے جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کو وہاں سے ہٹانے کیلئے2دہائیوں سے بھی زائد عرصہ قبل وضع کی گئی پالیسی زمینی سطح پر خاصی کامیاب ثابت نہیں ہو سکی۔ کئی لوگوں نے اپنی روزی روٹی کا وسیلہ کھو دیا اور زندہ رہنے کیلئے اپنی جائیدادیں فروخت کرکے اپنے آبائی علاقوں کا رُخ کرنے لگے، کیونکہ انہیں ان کے روایتی کام، یعنی کشتی چلانے، سبزیاں اُگانے، اور سیاحوں کی رہنمائی جیسے کاموں سے محروم کر دیا گیا۔ اگر مجوزہ بل منظور ہو جاتا ہے تو اس پالیسی میں تبدیلی متوقع ہے۔ نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی تنویر صادق کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل میں جھیلوں سمیت کشمیر کے دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کی تجویز دی گئی ہے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جموں و کشمیر حکومت نے آبی ذخائر سے لوگوں کو منتقل کرکے انہیں مفت رہائشی پلاٹ اور معاوضہ دینے کی اپنی اہم پالیسی ترک کر دی ہے۔ ڈل جھیل اور دیگر آبی ذخائر سے 1800 سے زیادہ لوگوں کو سرینگر کے مضافات میں واقع رکھِ آرتھ ہاؤسنگ کالونی، بمنہ منتقل کیا گیا تھا۔ڈل جھیل کنارے آباد رہائشیوں کیلئے جھیلوں میں رہائش پذیر لوگوں کیلئے ایکو فرینڈلی ہاوسنگ بل 2026 پیش کی گئی۔ بل کا مقصد جموں و کشمیر میں جھیل کنارے طویل عرصے سے رہنے والے لوگوں کے حقوق کو تسلیم اور محفوظ کرنا ہے۔ مسودے میں باعزت رہائش، گھروں کی مرمت، دوبارہ تعمیر، بہتری اور ماحول دوست رہائشی مکانات کی تعمیر کی بات کی گئی ہے۔ ساتھ ہی رہائشیوں کے رہائشی حقوق کو جھیلوں، دلدلی علاقوں اور دیگر آبی ذخائر کے تحفظ اور نگہداشت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ صرف ڈل جھیل میں رہائشیوں کی تقریباً 58 بستیاں ہیں۔ مردم شماری کے مطابق جموں و کشمیر کے 9765 آبی ذخائر میں سے تقریباً ایک چوتھائی یا تو خشک ہو چکے ہیں یا ’’استعمال میں نہیں ہیں۔کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جی) کی ایک آڈٹ رپورٹ کے مطابق، تجاوزات، بغیر صفائی کے سیوریج اور کمزور نگرانی کے نظام کی وجہ سے گزشتہ ایک دہائی میں ڈل جھیل کا رقبہ 10 فیصد سے زیادہ کم ہوا ہے۔

ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری

2026-09-23
اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

2026-09-23
لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

2026-09-09
سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

2026-09-05
آئی جی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ،جموں و کشمیر فلم فیسٹیول سے قبل سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ

آئی جی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ،جموں و کشمیر فلم فیسٹیول سے قبل سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ

2026-09-05
جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

2026-09-05
وزیر اعلیٰ کی نئی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات،بین الاقوامی فلم فیسٹیول اور دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ کی نئی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات،بین الاقوامی فلم فیسٹیول اور دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال

2026-09-05
مائیگرنٹ املاک سے متعلق شکایات، چیف سیکریٹری کی زیر صدارت میٹنگ میں جائزہ

مائیگرنٹ املاک سے متعلق شکایات، چیف سیکریٹری کی زیر صدارت میٹنگ میں جائزہ

2026-09-04
جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

30 ہزار کی تجویز زیر غور، فیصلہ جلد متوقع:وزیر صحت

2026-09-01
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page