سری نگر،7 مارچ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے میں دریائے جہلم کے نزدیک ایک خاتون کی لاش بر آمد کی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے لڈورہ رفیع آباد علاقے میں دریائے جہلم کے نزدیک پیر کی صبح مقامی لوگوں نے ایک خاتون کی لاش دیکھی اور اس کے متعلق فوری طور پولیس کا مطلع کیا۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متوفی خاتون کی شناخت اور موت واقع ہونے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔ (یو این آئی)