• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, دسمبر ۱۹, ۲۰۲۲
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

دیوان باغ بارہمولہ شراب خانہ پر ہوا حملہ 48گھنٹوں میں حل

Nigraan News by Nigraan News
2022-05-19
Reading Time: 1min read
A A
0
دیوان باغ بارہمولہ شراب خانہ پر ہوا حملہ 48گھنٹوں میں حل

دیوان باغ بارہمولہ شراب خانہ پر ہوا حملہ 48گھنٹوں میں حل

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے دیوان باغ علاقے میں شراب دکان پر گرنیڈ حملے کی فوری تحقیقات کرتے ہوئے پولیس نے 48گھنٹوںمیںلشکر طیبہ سے وابستہ4جنگجوئوں اورایک معاون کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے پولیس نے گرفتار شدگان کے قبضے سے 23 گرینیڈ، 5پستول،گولیوں کے درجنو روںد اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کیا ہے۔کشمیر نیوز سروس ) کے این ایس ) کے مطابق جموں وکشمیر پولیس نے جمعرات کو دعویٰ کیا ہے کہ بارہمولہ میں شراب کی دکان پر ہوئے گرینیڈ حملے میں ملوث لشکر طیبہ سے وابستہ 4 جنگجو اور1 اعانت کار کو گرفتار کیا گیا ہے۔آئی جی کشمیر وجے کمار کے مطابق گرفتار شدگان کے قبضے سے 23 گرینیڈ، پانچ پستول اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق بارہ مولہ کے دیوان باغ علاقے میں منگل کی شام کو شراب کی دکان پر ہوئے گرینیڈ حملے میں ملوث چار لشکر جنگجو اور ایک اعانت کار کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرینیڈ حملے کے بعدکئی افراد کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا جبکہ آس پاس علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی کھنگالا گیا جس کے بعد پولیس نے ضلع کے کئی علاقوں میں چھاپہ ماری کی۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے گرینیڈ حملے میں ملوث لشکر طیبہ کے چار سرگرم جنگجووں اور ایک اعانت کار کو گرفتار کیا ہے۔اْن کے مطابق تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا۔دریں اثنا آئی جی کشمیر وجے کمار نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بارہ مولہ گرینیڈ حملے میں ملوث ملی ٹینٹ ماڈیول کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چار لشکر جنگجو اور اْن کے ایک ساتھی کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان کے قبضے سے پانچ پستول، 23 گرینیڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ ملی ٹینٹ ماڈیول کئی تخریبی سرگرمیوں میں بھی ملوث رہے ہیں اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔واضع رہے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے دیوان باغ علاقے میں منگل کی شام ملی ٹینٹوں نے ایک حال میں کھل گئے شراب خانے پر گرنیڈ پھینکا ہے جو ایک زور دار دھماکہ کے ساتھ شراب خانے کے اندر پھٹ گیا ہے جس کے نتیجے میں دکان کے اندر کام کرنے والے4ملازمین شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں بعد میں ایک ملازم زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ہے یہ چاروں جموں صوبے کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے تھے جبکہ اس ہلاکت کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا ہے جبکہ اس واقعے کے بعد وادی میں شدید کوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

 

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ضلع انتظامیہ بڈگام نے انشاء بشیر کو استقبالیہ دیا

ضلع انتظامیہ بڈگام نے انشاء بشیر کو استقبالیہ دیا

2022-12-17
جے اینڈ کے بینک کی وادی کے اعلیٰ مالیت والے صارفین تک رسائی

جے اینڈ کے بینک کی وادی کے اعلیٰ مالیت والے صارفین تک رسائی

2022-12-17
سری نگر کے بمنہ میں آتشزدگی، پانچ مکان خاکستر، کمسن زخمی

سری نگر کے بمنہ میں آتشزدگی، پانچ مکان خاکستر، کمسن زخمی

2022-12-15
سیاحوں نے کشمیریوں کی مہمان نوازی اور ایمانداری کی تعریف کی

کشمیر میں چلہ کلان جیسی سردیوں کا زور مسلسل جاری

2022-12-15
اقوام متحدہ میں پاکستان کے ذریعہ مسئلہ کشمیر اٹھانے کے بعدہندوستان کا سخت ردعمل

اقوام متحدہ میں پاکستان کے ذریعہ مسئلہ کشمیر اٹھانے کے بعدہندوستان کا سخت ردعمل

2022-12-15
این سی اسمبلی چنائو کیلئے مرکز سے بھیک نہیں مانگے گی: عمر عبداللہ

این سی اسمبلی چنائو کیلئے مرکز سے بھیک نہیں مانگے گی: عمر عبداللہ

2022-12-15
پٹہ داروں کو زمین واپس کرنے کا حکم

حکومت کا جموں کشمیر لینڈ گرانٹس رولز 2022افشا

2022-12-15
جموں کشمیر میں حالات بہتر، مزید بہتری کی اُمید: دلباغ سنگھ

جموں کشمیر میں حالات بہتر، مزید بہتری کی اُمید: دلباغ سنگھ

2022-12-15
ہر معاملہ میں انفکشن مخالف ادویات تفویض کرنا ضروری نہیں ہوتا

فلو کیلئے انٹی بائیو ٹکس نہیں بلکہ انٹی وائرل ادویات تجویز کی جائیں: ڈاک

2022-12-15
جموں و کشمیر واحد خطہ ہے جو دنیا میں بہترین معیار کا بائیوولٹائن سلک تیار کرتا ہے

جموں و کشمیر واحد خطہ ہے جو دنیا میں بہترین معیار کا بائیوولٹائن سلک تیار کرتا ہے

2022-12-10
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.