• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

اوم پرکاش چوٹالہ کو غیر قانونی کمائی کے جرم میں چار سال قید کی سزا

Nigraan News by Nigraan News
2022-05-27
Reading Time: 1min read
A A
0
اوم پرکاش چوٹالہ کو غیر قانونی کمائی کے جرم میں چار سال قید کی سزا

اوم پرکاش چوٹالہ کو غیر قانونی کمائی کے جرم میں چار سال قید کی سزا

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی:سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کے مقدمات کی سماعت کرنے والی دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ راشٹریہ لوک دل کے رہنما اوم پرکاش چوٹالہ کو معلوم ذرائع آمدنی سے زیادہ اثاثے بنانے کا مجرم قرار دیا ہے۔جمعہ کو اس کیس میں انہیںچار سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ انہیں سی بی آئی کو 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ عدالت نے چوٹالہ کی چار غیر منقولہ جائیدادوں کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے اس معاملے کی سماعت مکمل کر لی تھی اور آج سزا سنانے کی تاریخ مقرر کی تھی۔چوٹالہ چار بار ہریانہ کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ پہلی بار وہ 2 دسمبر 1989 سے 22 مئی 1990 تک ریاست کے وزیر اعلیٰ رہے، دوسری بار 12 جولائی 1990 سے 17 جولائی 1990 تک، تیسری بار 22 مارچ 1991 سے 6 اپریل 1991 تک اور چوتھی بار 24 جولائی 1999 سے 5 مارچ 2005 تک وزیر اعلیٰ رہے۔مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے چوٹالہ کے خلاف تحقیقات کے بعد 26 مارچ 2010 کو چارج شیٹ داخل کی تھی۔ جانچ ایجنسی نے چارج شیٹ میں کہا تھا کہ 1993 سے 2006 کے درمیان چوٹالہ نے اپنی آمدنی کے نامعلوم ذرائع سے 6.09 کروڑ روپے کے اثاثے جمع کررکھے تھے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بھی اس معاملے میں ان کے خلاف منی لانڈرنگ روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے ) کے تحت کارروائی کرتے ہوئے نئی ​​دہلی، پنچکولہ اور سرسا میں ان کی کل 3.68 کروڑ روپے کے پلاٹ اور فلیٹ 2019 میں ضبط کر لیے تھے۔سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے جج وکاس ڈھل نے استغاثہ کی طرف سے دائر شواہد اور پیش کردہ دلائل سننے کے بعد 23 مئی 2022 کو چوٹالہ کو انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 13(1)(e) اور 13(2) کے تحت مجرم قرار دیاتھا۔چوٹالہ کے وکیل نے ان کے طبی معائنے کے لیے عدالت سے چار دن کا وقت مانگا تھا لیکن خصوصی جج مسٹر ڈھل نے درخواست مسترد کر دی۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

26جون کونارکو کوآرڈینیشن سینٹر کی میٹنگ کا انعقاد، امیت شاہ نارکوٹکس ویژن دستاویز جاری کریں گے

26جون کونارکو کوآرڈینیشن سینٹر کی میٹنگ کا انعقاد، امیت شاہ نارکوٹکس ویژن دستاویز جاری کریں گے

2026-06-25
پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

پانچ اگست 2019میں شیاما پر ساد مکھرجی کے خواب کی تکمیل ہوئی، دفعہ 370منسوخی سے وژن مکمل ہوا۔ امت شاہ

2026-06-24
جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

جموں و کشمیر کے محکمہ خزانہ کا اہم فیصلہ , سرکاری دفاتر میں موجود ناکارہ سٹاک کو وقتی طور پر ٹھکانے لگانے کا حکم

2026-06-23
حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

حج پالیسی 2027کا اعلان ،حج کمیٹی کا ممکنہ عازمین سے درخواستیں طلب

2026-06-23
مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

مودی کے 12 سال میں سنہری دور کی تاریخ رقم ، نئے ہندوستان کی تشکیل ہوئی اور ملک کا وقار بڑھا: شاہ

2026-06-21
مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

مرکزی داخلہ سکریٹری کی سرینگر آمد ،یاترا کیلئے سیکورٹی کا جائزہ ،انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے بارے میں تبادلہ خیال

2026-06-21
وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات ،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق

پی ایم مودی حکومت کے 12 سال,ہندوستان کوسیکورٹی کاگڑھ بنایا،قومی سلامتی کیلئے مثالیں قائم کیں: امیت شاہ

2026-06-18
ہندوستانی بحری تجارتی جہازوں پر چوتھا حملہ،بھارت کا واشنگٹن سے شدیدحتجاج، امریکی سفیر دوبارہ طلب

ہندوستانی بحری تجارتی جہازوں پر چوتھا حملہ،بھارت کا واشنگٹن سے شدیدحتجاج، امریکی سفیر دوبارہ طلب

2026-06-13
پی ایم کا موسمی حالات سے لاحق خطرات کا انتباہ، ریاستیں AI کا استعمال کرکے سماجی خطرات سے نمٹیں: وزیر اعظم

وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

2026-05-12
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page