• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, دسمبر ۲۸, ۲۰۲۲
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

یشونت سنہا کی امیدواری نظریات کی لڑائی ہے: اپوزیشن

Nigraan News by Nigraan News
2022-06-27
A A
0
یشونت سنہا کی امیدواری نظریات کی لڑائی ہے: اپوزیشن

یشونت سنہا کی امیدواری نظریات کی لڑائی ہے: اپوزیشن

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی:کانگریس اور دیگر بڑی اپوزیشن جماعتوں نے سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کو صدر کے عہدے کے لیے نامزد کرنے کے بعد کہا کہ یہ دو افراد کی نہیں بلکہ نظریات کی لڑائی ہے اور پوری اپوزیشن مسٹر سنہا کی حمایت میں کھڑی ہے مسٹر سنہا نے پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں صدر کے عہدے کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ترنمول کانگریس کی رہنما ممتا بنرجی کی کال پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی میٹنگ ہوئی جس میں کانگریس، ڈی ایم کے، ترنمول کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، سماج وادی پارٹی، راشٹریہ جنتا دل، نیشنل کانفرنس کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ جس میں سماج وادی پارٹی سمیت کئی بڑی اپوزیشن جماعتوں کے بائیں بازو کے لیڈروں نے حصہ لیا۔مسٹر سنہا نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس لیڈر راہل گاندھی سمیت کئی اپوزیشن لیڈروں نے بھی گاندھی جی کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔ مسٹر گاندھی، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار، راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے، ترنمول کانگریس کے رہنما ابھیشیک بنرجی، سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ڈی راجہ، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ سمیت کئی اہم لیڈر موجود تھے۔مسٹر سنہا کی امیدواری پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں نے صدر کے عہدہ کے لئے مسٹر سنہا کی حمایت کی ہے اور تمام اپوزیشن پارٹیاں ان کی حمایت میں کھڑی ہیں۔ یہ لڑائی نظریات کی ہے۔ ایک طرف نفرت اور دوسری طرف بھائی چارے کا نظریہ ہے اور یہ دونوں کے درمیان لڑائی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے لیڈر سیتارام یچوری نے کہا کہ آج حالات بہت خراب ہیں اور یہ کوئی عام صورتحال نہیں ہے اور موجودہ صورتحال آئین کی حفاظت کا معاملہ ہے۔ (یو این آئی)

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ادویات بنانے والے پلانٹس کی جانچ ہوگی

ادویات بنانے والے پلانٹس کی جانچ ہوگی

2022-12-28
تعلیم نسواں کو فروغ دینا ترقی کیلئے لازم: صدر جمہوریہ مرمو

تعلیم نسواں کو فروغ دینا ترقی کیلئے لازم: صدر جمہوریہ مرمو

2022-12-28
خطرات کا صحیح اندازہ لگانے کیلئے ہم آہنگی ناگزیر: آرمی چیف

خطرات کا صحیح اندازہ لگانے کیلئے ہم آہنگی ناگزیر: آرمی چیف

2022-12-28
پاکستان‘ بھارت کو کمزور کرنے میں مصروف عمل: راجناتھ

پاکستان‘ بھارت کو کمزور کرنے میں مصروف عمل: راجناتھ

2022-12-28
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 ریاستوں میں کورونا کے نئے معاملے

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 ریاستوں میں کورونا کے نئے معاملے

2022-12-23
آر ٹی آئی کے معاملات کو نمٹانے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوا : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آر ٹی آئی کے معاملات کو نمٹانے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوا : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2022-12-22
ون نیشن ون راشن کارڈ نے غریبوں کو فائدہ پہنچایاہے:نریندر سنگھ تومر

ون نیشن ون راشن کارڈ نے غریبوں کو فائدہ پہنچایاہے:نریندر سنگھ تومر

2022-12-22
قومی سلامتی کے خطرہ کےپیش نظر 104یوٹیوب چینلوں کو بند کیا گیا:انو راگ ٹھاکر

قومی سلامتی کے خطرہ کےپیش نظر 104یوٹیوب چینلوں کو بند کیا گیا:انو راگ ٹھاکر

2022-12-22
کووڈ پروٹوکول پر عمل کر کے بھارت جوڑو یاترا معطل کیا جائے

کووڈ پروٹوکول پر عمل کر کے بھارت جوڑو یاترا معطل کیا جائے

2022-12-21
پاکستان‘ بھارت کو کمزور کرنے میں مصروف عمل: راجناتھ

جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں: راجناتھ سنگھ

2022-12-21
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.