• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, جولائی ۱۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ملک کی آزادی سے لے کر اس کی تعمیر و ترقی میں سبھی کاخون پسینہ شامل: سنجے سنگھ

Nigraan News by Nigraan News
2022-07-17
A A
0
ملک کی آزادی سے لے کر اس کی تعمیر و ترقی میں سبھی کاخون پسینہ شامل: سنجے سنگھ

ملک کی آزادی سے لے کر اس کی تعمیر و ترقی میں سبھی کاخون پسینہ شامل: سنجے سنگھ

FacebookTwitterWhatsapp

نئی دہلی:راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ ہمارے ملک میں مختلف مذاہب،نسل، زبان اور کلچر کے لوگ صدیوں سے ایک ساتھ رہتے آرہے ہیں یہی ہمارے ملک کی خصوصیت اور طاقت ہے جس کو کمزور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔یہ بات انہوں نے دہلی اقلیتی کمیشن کے زیر اہتمام بعنوان ’سماجی فرقہ وارانہ ہم آہنگی‘ ایک سمینا ر اور ثقافتی پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ کبھی اقلیتوں پر سوال اٹھاتے ہیں کبھی دلتوں پر سوال اٹھاتے ہیں، میں فرقہ پرستوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے ملک کو آزاد کرانے سے لے کر اس کی تعمیر و ترقی میں کسی ایک طبقہ اور مذہب کانہیں بلکہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کی حصہ داری رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری سرکار نے بدعنوانی کو ختم کرکے اچھی تعلیم، اچھی صحت خدمات، مفت بجلی، خواتین کے لئے بسوں میں مفت سفر جیسی سہولیات عوام کو دیں وہیں، ہماری سرکار نے دہلی میں پانچ فلائی اوور بنائے جس میں ۰۰۳ کروڑ روپے بچائے وہ تین سو کروڑ روپے ہم نے غریبوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں خرچ کئے ہیں۔
دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان نے تمام مہمانان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن جلد ہی اسکلس سینٹر کھولنے جا رہا ہے جہاں غریب مزدوروں کے بچے بچیوں کو ہنر سکھائے جائیں گے تاکہ وہ روزگار سے جڑ سکیں اس کے لئے ہمارے پاس فنڈ کی کمی تھی جس کے بارے میں میں نے وزیر اعلیٰ کچریوال سے بات کی اور انہوں نے اسکلس سینٹر کھولنے کے لئے ڈھائی کروڑ روپے کا اضافی فنڈ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی سرکار ایماندار سیاست پر یقین رکھتی ہے سرکار غریبوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنا چاہتی ہے، بد عنوانی کو ختم کرکے سرکار نے غریبوں کی تعلیم اور صحت پر خصوصی کام کیا جس کی وجہ سے دلی سرکار کی تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ماڈل بن گئی ہے۔
دہلی اسمبلی کے اسپیکر رام نواس گوئل نے کہا کہ آج ہمارے ملک میں امن و امان کو بگاڑنے کے لئے اگر کوئی ذمہ دار ہے تو وہ سیاست ہے، شاید وہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں مرنا نہیں ہیں مگر ایک دن سب کو اوپر والے کے پاس جانا ہے، سیاستدانوں کو ’راون‘کے حشر کو یاد رکھنا چاہئے،ایسے ماحول میں جب چاروں طرف نفرت پھیلائی جا رہی ہے، ہماری اور آپ کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی حفاظت کے لئے آگے آئیں اور بھائی چارے کا پیغام عام کریں۔
دہلی حکومت کے وزیر عمران حسین نے کہا کہ ملک میں جہاں بھی غریبوں، پچھڑوں، اقلیتوں اور دلتوں پر ظلم و انصافی کا معاملہ ہوتاہے ہمارے لیڈر سنجے سنگھ پارلیمنٹ میں اس انصافی کے خلاف پوری طاقت سے آواز اٹھاتے ہیں، وہیں دہلی اقلیتی کمیشن نے اقلیتوں کے لئے شاندار کام انجام دیے ہیں یہ پہلی بار ہے کہ عام آدمی کی رسائی کمیشن کے چیئرمین تک ہے کوئی بھی بلا جھجھک کمیشن میں جاکر اپنی شکایت درج کرا سکتا ہے اور چیئرمین سے مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج کے سمینار کو موضوع بڑی اہمیت کا حامل ہے جس طرح کے ملک کے حالات بن گئے ہیں اس طرح کے پروگرام وقتاً فوقتاً ہوتے رہنا چاہئے تاکہ فرقہ پرستوں کے ناکام عزائم کو روکا جا سکے، یہ ملک امن وامان اور بھائی چارے کو پسند کرنے والوں کا ہے یہاں نفرت کی سیاست زیادہ دن تک نہیں چلنے والی۔
راجندر پال گوتم نے کہا کہ ملک کبھی ذات پات اور نفرت کی بنیاد نہیں چل سکتا، ملک کی ترقی تبھی ممکن ہوگی جب بابا صاحب امبیڈ کرکے اصولوں پر چلاجائے، آج ملک کا سب سے بڑا طبقہ پسماندگی کی طرف جا رہی ہے یہ بیحد تشویش ناک بات ہے،اگر ہمیں اس ملک کو بچانا ہے تو نفرت کا جواب محبت سے دینا ہوگا،اور نفرت کے سوداگروں کو اقتدار کی کرسی سے ہٹانا ہوگا۔اس موقع پر پرواز میڈیا گرو پ اور ٹائفا کے بانی ڈاکٹر شمیم احمد خاں، مزاحیہ اداکار احسان قریشی، صوفی گلوکار ہمسر حیات، پٹھان عبد الرزاق حبیب خان، ونود کدم،ٹی وی آرٹسٹ ذبیر صنم، جیوتی ادھاؤ، ڈاکٹر احمد شمس الحق، شاہد انجم کو ان کی خدما ت کے اعتراف میں ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔(یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.