سری نگر،15 اگست: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر- جموں قومی شاہراہ رام بن میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے پیر کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دی گئی۔ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر- جموں قومی شاہراہ کو رام بن میں کیفٹیریا مہاڑ پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سری نگر- سونہ مرگ- گمری روڈ کو بھی دراس میں بال پٹھنے کا واقعہ پیش آنے کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔قبل ذکر ہے کہ وادی کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھنے والی قومی شاہراہ کے بند ہونے لوگوں کو گوناں گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ کے بند ہونے سے جہاں ایک طرف گراں بازاری آسمان چھونے لگتی ہے وہیں دوسری طرف بازاروں میں بھی اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوجاتی ہے۔