نئی دہلی، 19اگست:صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعہ کو تمان اہل وطن کو شری کرشن جنم اشٹمی کی دلی مبارمباد دی اور کہا بھگوان شری کرشن کی زندگی سے عوامی بہبود کے لئے بے لوث مدد ملتی ہے۔محترمہ مرمو نے ٹویٹ کیا، ”جنم اشٹمی کے مبارک موقع پر تمام اہل وطن کو دلی مبارکباد۔ بھگوان کرشن کی زندگی سے عوامی بہبود کے لئے بے لوث مدد ملتی ہے۔ میری خواہش ہے کہ یہ مقدس تہوار ہم سب کی سوچ،قول اور عمل سے سب کے مفادات کو ترجیح دینے کی ترغیب دے“۔انھوں نے کہا،”جنم اشٹمی کا مطلب ہے گوکل اشٹمی، کرشن کا جنم متھرا میں ساون مہینے میں آدھی رات کو پیدا ہوا۔، اس لئے اس دن کو خوشی کے ساتھ منانے کی روایتہے۔ آپ سبھی کو دوستی، برابری اور اتحاد کی علامت شری کرشن جنم اشٹمی کی دلی مبارکباد“۔صدر نے کہا کہ شری کرشن جنم اشٹمی کا تہوار سبھی کودل سے اخلاقیات اور صحیح راستے پر چلنے کی ترغیب دے۔ انھوں نے کہا کہ بھگوان کرشن کی زندگی نیکی اور اخلاقیات سکھاتی ہے۔ (یو این آئی)