احمد آباد: 29؍ ستمبر ؍
وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو آتم نربھر کی نئی شناخت بننے والی ’’وندے بھارت ایکرپریس‘‘ ٹرین میں پہلی بار ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹشن کا سفر کریں گے۔ وزیر اعظم گجرات کی راجدھانی گاندھی نگر کیپٹل سے ممبئی سینٹرل تک سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے اور وہاں سے احمد آباد ریلوے اسٹیشن بھی جائیں گے۔ مودی جی گاندھی نگر کیپٹل ریلوے اسٹیشن پر ایک تقریب میں صبح 10:30 بجے وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔