سرینگر:شمال و جنوب میں ملی ٹنٹ مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ شمالی ضلع بارہمولہ کے یدی پورہ پٹن میں فوج و فورسز اور جنگجوئوںکے مابین جھڑپ میں دو مقامی جیش جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ ادھر شوپیان کے چترا گام علاقے میں مختصر گولیوں کے تبادلے کے بعد جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں موصولہ تفصیلات کے مطابق یدی پورہ پٹن میں جنگجوئوںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ نے جمعہ کی صبح علاقے کو محاصرے میںلیا جس کے بعد وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میںکچھ وقت تک تلاشی آپریشن کے بعد علاقے میں جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کا آمنا سامنا ہوا جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی گولیوں کے تبادلے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی مزید کمک علاقے میںطلب کر لی گئی جس کے بعد پورے علاقے کا محاصرہ تنگ کر دیا گیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی گولیوںکے تبادلے کے بعد علاقے میںخاموشی چھا گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں کچھ وقت تک جھڑپ جاری رہنے کے دوران دو جنگجو مارے گئے جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ دونوں مقامی ہے اور وہ عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ تھے ۔ پولیس کے ایڈیشل ڈائریکٹر جنرل وجے کمار نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یدی پورہ پٹن آپریشن میں دو مقامی جیش ملی ٹنٹ مارے گئے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں ملی ٹنٹوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ میں دو ملی ٹنٹ مارے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ملی ٹنٹ مقامی تھے اور عسکری تنظیم جیش محمد سے ان کی وابستگی تھی ۔ا دھر شوپیان کے چترا گام علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مختصر گولیوں کے تبادلے کے بعد ملی ٹنٹ فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق علاقے میں جنگجوئوںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ نے جمعہ کی صبح علاقے کو محاصرے میںلیا جس کے بعد وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میںکچھ وقت تک تلاشی آپریشن کے بعد علاقے میں جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کا آمنا سامنا ہوا ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی جھڑپ کے بعد علاقے میںخاموشی چھا گئی جس کے بعد کہیں پر بھی دوبارہ ملی ٹنٹوں اور فورسز کا سامنا نہیں ہوا جس کے بعد علاقے میں آپریشن ختم کر دیا گیا ۔