جموں، 02 اکتوبر : جموں وکشمیر کے ضلع اُدھم پور میں گزشتہ دنوں ہوئے دو دھماکوں کے بعد پولیس نے کئی مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ 28 اور 29 ستمبر کی درمیانی رات کو اُدھم پور میں دو پُر اسرا ر دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں دو عام شہری زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ جموں وکشمیر پولیس نے جائے وقوع کے اردگرد نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے کئی مشتبہ افراد کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اُدھم پور کے بسنت گڑھ سے کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پوچھ تاچھ جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا ۔(یو این آئی)