• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, جون ۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کانپور: ٹرک لوڈر کی ٹکر میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی موت

Nigraan News by Nigraan News
2022-10-02
A A
0
لالبازار سری نگر میں گاڑی کی ٹکر سے 70سالہ شہری از جان

لالبازار سری نگر میں گاڑی کی ٹکر سے 70سالہ شہری از جان

FacebookTwitterWhatsapp

کانپور، 2 اکتوبر (یو این آئی) اتر پردیش کے کانپور میں کل رات ہوئے زبردست سڑک حادثے کے بعد اتوار کی صبح دوسرا سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ٹرک اور لووڈر کے درمیان زبردست ٹکر میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ صبح کے وقت چکری تھانہ علاقہ کے اہیروا فلائی اوور پر ایک لوڈر (چھوٹا ہاتھی) کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو کانپور کے ہیلٹ اسپتال پہنچایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے 5 کو مردہ قرار دے دیا۔
مہلوکین ایک ہی خاندان کے افراد بتائے جاتے ہیں۔ پولیس نے مرنے والوں کی تصدیق کانپور کے رہائشی سنیل پاسوان، اس کی ماں راما دیوی (60 سال)، بہن گڑیا (40 سال)، سالی کسک (17 سال) اور لوڈر ڈرائیور سورج (20 سال) کے طور پر کی ہے۔زخمیوں میں متوفی سنیل پاسوان کا بیٹا پرنس ، بیٹی تریشا، بیوی رینو، بھتیجا پرتھم، ساس رانی، سالہ آکاش، خالہ ریتا، ریکھا، پریا اور کٹپت شامل ہیں۔ ان کا علاج ہلیٹ اسپتال میں جاری ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق مقامی گاؤں والے لوڈر میں سوار ہو کر وندھیاچل منڈن کروانے جا رہے تھے۔ واضح رہے کہ سنیچر کی رات کانپور نگر میں ٹریکٹر ٹرالی کے حادثے میں 26 لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ لوگ منڈن کی رسومات کے لیے فتح پور ضلع کے ایک دیوی مندر جا رہے تھے۔
ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مرنے والوں کی روح کے سکون کی دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو واقعے کے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جانے اور مناسب علاج کرانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ اس کے ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹ اور اعلیٰ پولیس افسران کو موقع پر جاکر جنگی بنیادوں پر امدادی کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

2026-05-12
حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

2026-04-29
ملک کی قومی شاہرائوں پر ٹول ٹیکس۔دسمبر سے بغیر رکاوٹ ٹول سسٹم لاگو ہوگا: نتن گڈکری

ملک کی قومی شاہرائوں پر ٹول ٹیکس۔دسمبر سے بغیر رکاوٹ ٹول سسٹم لاگو ہوگا: نتن گڈکری

2026-04-25
خواتین ریزرویشن اور حد بندی سمیت 3بلیں پارلیمان میں ناکام

خواتین ریزرویشن اور حد بندی سمیت 3بلیں پارلیمان میں ناکام

2026-04-18
لوک سبھا اراکین کی تعداد ، 815 ہو جائیگی، 272 نشستیںخواتین کیلئے

لوک سبھا اراکین کی تعداد ، 815 ہو جائیگی، 272 نشستیںخواتین کیلئے

2026-04-17
منشیات ۔حکومت مجرموں کے خلاف سزائوں کو یقینی بنا رہی ہے: امت شاہ

مسلمانوں کو کوئی ریزرویشن نہیں، مذہب کی بنیاد پر کوٹہ غیر آئینی: شاہ

2026-04-17
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

خواتین کوٹہ اور حد بندی کمیشن بل لوک سبھا میں پیش، وزیر اعظم کی اپوزیشن سے حمایت طلب

2026-04-17
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

امریکہ کی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری

2026-04-16
پارلیمنٹ کا 3روزہ خصوصی اجلاس آج سے

پارلیمنٹ کا 3روزہ خصوصی اجلاس آج سے

2026-04-16
منشیات ۔حکومت مجرموں کے خلاف سزائوں کو یقینی بنا رہی ہے: امت شاہ

امبیڈکر نے آئین دیکر جمہوریت کی بنیاد رکھی : امیت شاہ

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page