سری نگر،4 اکتوبر:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات ہیمنت کمار لوہیا کے مبینہ قتل پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موصوف ڈی جی ایک بہترین پولیس افسر ہونے ساتھ ساتھ ایک عظیم انسان بھی تھے۔بتادیں کہ پولیس ذرائع کے مطابق جموں وکشمر کے ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات ہیمنت کمار لوہیا کو پیر کی رات کو جموں کے مضافاتی علاقہ گجنسو اودھے والا میں اپنے دوست کی رہائش گاہ پر پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا تھا۔
منوج سنہا نے اس واردات پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’شری ہیمنت لوہیا ایک بہترین پولیس افسر اور ایک عظیم انسان تھے انہوں نے بہت کی لگن سے ملک کی خدمت کی‘۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’ان کی موت پر گہرا صدمہ ہوا، میں متوفی کے اہلخانہ اور دوستوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں‘۔ (یو این آئی)