سرینگر؍۱۱؍ اکتوبر؍
جموں صوبے کے پونچھ ضلع کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں سے جوڑنے والی تاریخی مغل روڈ کو راجوری اور پونچھ اضلاع کے بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کی وجہ سے تمام گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق مغل روڈ کے مختلف مقامات پر خاص طور پر پیر کی گلی کے قریب برف جمع ہونا شروع ہوگئی ہے اور پھسلن کی وجہ سے سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت کومعطل کردیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سڑک پر ٹریفک کی بحالی کا انحصار موسمی حالات پر منحصر ہے۔