نئی دلی:زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت، حکومت ہند یکم نومبر 2022 کو "ہندوستان میں باغبانی کی قدر کی زنجیر کی توسیع – امکانات اور مواقع” کے عنوان سے ویمنی کوم ، پونے، مہاراشٹر میں ایک تقریب کا انعقاد کر رہی ہے ۔ اس موقع پر زراعت اور کسانوں کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر مہمان خصوصی ہوں گے۔ وہ نمائش کا افتتاح کریں گے اور باغبانی کے شعبے میں ان کے تعاون پر کسانوں، ایف پی اوز، زرعی اسٹارٹ اپس، کاروباری افراد، بینکرز وغیرہ کو مبارکباد دیں گے۔ اس کے علاوہ، وہ ایک کتاب بھی لانچ کریں گے، جو کہ "باغبانی کی فصلوں کے لیے طریقہ کار کی نامیاتی پیکیجنگ” کے عنوان سے باغبانی کے شعبے کی کامیابی کی کہانیوں کی تالیف، مشن آرگینک ویلیو چین پر ایک کتاب ہے۔”ہندوستان میں ہارٹیکلچر ویلیو چین کی توسیع – امکانات اور مواقع” کے پروگرام میں بڑی تعداد میں جمع ہونے والے کسانوں، زرعی اسٹارٹ اپس، محققین، پالیسی سازوں، بینکرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے خطاب کیا جائے گا۔ یہ تقریب متعلقہ اسٹیک ہولڈرز جیسے کسانوں، ایف پی اوز ، مختلف فصلوں میں سنٹر آف ایکسی لینس(سی او ای( ، آئی سی اے آر فصل کے مخصوص قومی تحقیقی مراکز، د بہترین کاشتکاری کی ترقی کے مراکز کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لائے گی۔