جموں:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو کہا کہ حکومت کشمیری پنڈت کی بیوہ کو نوکری فراہم کرے گی جو اس سال 15 اکتوبر کو شوپیاں ضلع میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہیدگئے تھے۔ ایک ٹویٹ میں ایل جی منوج سنہا نے کہا، "شہید شری پورن کرشن بھٹ جی کے اہل خانہ سے جموں میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور میری تعزیت پیش کی۔ انتظامیہ ان کی اہلیہ کو مستقل سرکاری ملازمت اور خاندان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔آ پ کو بتا دیں کہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے پورن کرشن بھٹ کو اس سال 15 اکتوبر کو شوپیاں ضلع کے چوہدری گنڈ گاؤں میں دہشت گردوں نے قتل کر دیا تھا۔