• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, ستمبر ۳۰, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ملک میں ایک دن میں کورونا کے 43 ہزار سے زیادہ نئے معاملے

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-07
Reading Time: 1min read
A A
0
ملک میں ایک دن میں کورونا کے 43 ہزار سے زیادہ نئے معاملے
FacebookTwitterWhatsapp

 

نئی دہلی ، 7 جولائی///ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا وائرس کے انفیکشن کے روز مرہ کے معاملات میں بڑے پیمانے پر اضافے کے درمیان ، 43 ہزار سے زیادہ نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔دریں اثنا ، منگل کو 36 لاکھ 05 ہزار 998 افراد کو کورونا سےتحظ ٹیکے لگائے گئے ۔ اب تک ملک میں 36 کروڑ 13 لاکھ 23 ہزار 548 افراد کو ٹیکےلگائے جاچکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43،733 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ چھ لاکھ 63 ہزار 635 ہوگئی ہے۔ اس دوران 47 ہزار 240 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد دو کروڑ 97 لاکھ 99 ہزار 534 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 4437 سے کم ہوکر 4 لاکھ 59 ہزار 920 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 930 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد چار لاکھ چار ہزار 211 ہوگئی ہے۔ملک میں سرگرم کیسوں کی شرح کم ہوکر 1.50 فیصد ، بحالی کی شرح 97.18 فیصد اور اموات کی شرح 1.32 ہوگئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں فعال معاملات میں 2525 کمی واقع ہونے کے بعد مہاراشٹر میں ، یہ تعداد 117536 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ، ریاست میں 10548 مریضوں کی شفایابی کے بعد ، کورونا سےپاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5872268 ہوگئی ہے ، جبکہ 395 مریضوں کی ہلاکت سے ہلاکتوں کی تعداد 123531 ہوگئی ہے۔کیرالہ میں ، اس عرصے کے دوران فعال معاملات کے 3480 اضافے کے ساتھ سے تعداد 104577 ہوگئی ہے اور 10751 مریضوں کی شفا یابی کی وجہ سے ، کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2877557 ہوگئی ہے ، جبکہ 142 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 13960 ہوگئی ہے۔ (یو این آئی)

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

2026-09-23
ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری نگران نیوز سری نگر//جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ڈل جھیل اور دریائے جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کو وہاں سے ہٹانے کیلئے2دہائیوں سے بھی زائد عرصہ قبل وضع کی گئی پالیسی زمینی سطح پر خاصی کامیاب ثابت نہیں ہو سکی۔ کئی لوگوں نے اپنی روزی روٹی کا وسیلہ کھو دیا اور زندہ رہنے کیلئے اپنی جائیدادیں فروخت کرکے اپنے آبائی علاقوں کا رُخ کرنے لگے، کیونکہ انہیں ان کے روایتی کام، یعنی کشتی چلانے، سبزیاں اُگانے، اور سیاحوں کی رہنمائی جیسے کاموں سے محروم کر دیا گیا۔ اگر مجوزہ بل منظور ہو جاتا ہے تو اس پالیسی میں تبدیلی متوقع ہے۔ نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی تنویر صادق کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل میں جھیلوں سمیت کشمیر کے دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کی تجویز دی گئی ہے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جموں و کشمیر حکومت نے آبی ذخائر سے لوگوں کو منتقل کرکے انہیں مفت رہائشی پلاٹ اور معاوضہ دینے کی اپنی اہم پالیسی ترک کر دی ہے۔ ڈل جھیل اور دیگر آبی ذخائر سے 1800 سے زیادہ لوگوں کو سرینگر کے مضافات میں واقع رکھِ آرتھ ہاؤسنگ کالونی، بمنہ منتقل کیا گیا تھا۔ڈل جھیل کنارے آباد رہائشیوں کیلئے جھیلوں میں رہائش پذیر لوگوں کیلئے ایکو فرینڈلی ہاوسنگ بل 2026 پیش کی گئی۔ بل کا مقصد جموں و کشمیر میں جھیل کنارے طویل عرصے سے رہنے والے لوگوں کے حقوق کو تسلیم اور محفوظ کرنا ہے۔ مسودے میں باعزت رہائش، گھروں کی مرمت، دوبارہ تعمیر، بہتری اور ماحول دوست رہائشی مکانات کی تعمیر کی بات کی گئی ہے۔ ساتھ ہی رہائشیوں کے رہائشی حقوق کو جھیلوں، دلدلی علاقوں اور دیگر آبی ذخائر کے تحفظ اور نگہداشت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ صرف ڈل جھیل میں رہائشیوں کی تقریباً 58 بستیاں ہیں۔ مردم شماری کے مطابق جموں و کشمیر کے 9765 آبی ذخائر میں سے تقریباً ایک چوتھائی یا تو خشک ہو چکے ہیں یا ’’استعمال میں نہیں ہیں۔کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جی) کی ایک آڈٹ رپورٹ کے مطابق، تجاوزات، بغیر صفائی کے سیوریج اور کمزور نگرانی کے نظام کی وجہ سے گزشتہ ایک دہائی میں ڈل جھیل کا رقبہ 10 فیصد سے زیادہ کم ہوا ہے۔

ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری

2026-09-23
اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

2026-09-23
لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

2026-09-09
سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

2026-09-05
آئی جی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ،جموں و کشمیر فلم فیسٹیول سے قبل سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ

آئی جی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ،جموں و کشمیر فلم فیسٹیول سے قبل سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ

2026-09-05
جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

2026-09-05
وزیر اعلیٰ کی نئی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات،بین الاقوامی فلم فیسٹیول اور دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ کی نئی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات،بین الاقوامی فلم فیسٹیول اور دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال

2026-09-05
مائیگرنٹ املاک سے متعلق شکایات، چیف سیکریٹری کی زیر صدارت میٹنگ میں جائزہ

مائیگرنٹ املاک سے متعلق شکایات، چیف سیکریٹری کی زیر صدارت میٹنگ میں جائزہ

2026-09-04
جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

30 ہزار کی تجویز زیر غور، فیصلہ جلد متوقع:وزیر صحت

2026-09-01
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page