واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ افغانستان ایک بار پھر دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بن جائے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ طالبان وعدوں کو پورا کرنے کے قابل نہیںہے اور اگر افغانستان میں دہشت گرد دوبارہ منظم ہوئے تو کارروائی کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔