• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۷, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ہماچل کے سابق وزیر اعلی ویربھدر سنگھ کا انتقال

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-08
Reading Time: 1min read
A A
0
ہماچل کے سابق وزیر اعلی ویربھدر سنگھ کا انتقال
FacebookTwitterWhatsapp

شملہ ، 8 جولائی // ہماچل پردیش کی ارکی اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے ایم ایل اے اور ریاست کے سابق وزیر اعلی ویربھدر سنگھ کا آج صبح طویل علالت کے بعد اندرا گاندھی میڈیکل کالج (آئی جی ایم سی) اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ویربھدرا سنگھ نے صبح تقریبا 3. 3.40 بجے آخری سانس لی۔ اس کی عمر 87 سال تھی۔ اسپتال کے سینئر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جنک راج نے ویربھدرسنگھ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کورونا مثبت آنے کے بعد گذشتہ ڈھائی ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ پیر کے روز اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسے وینٹی لیٹر پر رکھ دیا گیا تھا اور بعد میں وہ بے ہوشی کی حالت میں چلے گئے اور جمعرات کی صبح اس کی موت ہوگئی تھی۔ویربھدر سنگھ کی موت کے ساتھ ہی ریاستی سیاست کا ایک دور ختم ہوگیا ہے۔ وہ ریاست کی سیاست میں ایک مضبوط رہنما تھے اور انہیں کانگریس کا ایک مضبوط ستون سمجھا جاتا تھا۔ ان کی موت کانگریس کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے۔ وہ ہمیشہ پارٹی کے مسیحا رہے۔ ان کے سخت مخالف بھی ان کی سیاسی صلاحیتوں کا لوہا مانتے تھے ۔ویربھدر سنگھ کی پیدائش 23 جون 1937 کو سراہن میں اس وقت کی بشہر ریاست کے راجہ پدم سنگھ کے یہاں ہوئی تھی۔ انہوں نے کرنل براؤن کیمبرج اسکول ، دہرادون ، سینٹ ایڈورڈ اور بشپ کاٹن اسکول ، شملہ اور ارہال سے اسکولی تعلیم حاصل کی اور سینٹ اسٹیفن کالج دہلی سے بی اے آنرز کی ڈگری حاصل کی۔ ان کی شادی مئی 1954 میں رتنا کماری سے ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی ابھیلاشا کماری ہے جو گجرات ہائی کورٹ کے جج بھی رہ چکی ہیں ۔ ان کی دوسری شادی سال 1986 میں پرتبھا سنگھ کے ساتھ ہوئی تھی۔ پرتبھا سنگھ بھی 2004 میں منڈی سے بھی رکن پارلیمنٹ رہ چکی ہیں۔ اس شادی سے ان کے دو بچے بیٹے وکرمادتیہ سنگھ اور بیٹی اپراجیتا سنگھ ہیں۔(یو این آئی)

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

حکومت نے ریلائنس انشورنس کمپنی دو سال کیلئے بلیک لسٹ کردی

2026-04-29
ملک کی قومی شاہرائوں پر ٹول ٹیکس۔دسمبر سے بغیر رکاوٹ ٹول سسٹم لاگو ہوگا: نتن گڈکری

ملک کی قومی شاہرائوں پر ٹول ٹیکس۔دسمبر سے بغیر رکاوٹ ٹول سسٹم لاگو ہوگا: نتن گڈکری

2026-04-25
خواتین ریزرویشن اور حد بندی سمیت 3بلیں پارلیمان میں ناکام

خواتین ریزرویشن اور حد بندی سمیت 3بلیں پارلیمان میں ناکام

2026-04-18
لوک سبھا اراکین کی تعداد ، 815 ہو جائیگی، 272 نشستیںخواتین کیلئے

لوک سبھا اراکین کی تعداد ، 815 ہو جائیگی، 272 نشستیںخواتین کیلئے

2026-04-17
منشیات ۔حکومت مجرموں کے خلاف سزائوں کو یقینی بنا رہی ہے: امت شاہ

مسلمانوں کو کوئی ریزرویشن نہیں، مذہب کی بنیاد پر کوٹہ غیر آئینی: شاہ

2026-04-17
اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

خواتین کوٹہ اور حد بندی کمیشن بل لوک سبھا میں پیش، وزیر اعظم کی اپوزیشن سے حمایت طلب

2026-04-17
ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کردیا

امریکہ کی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری

2026-04-16
پارلیمنٹ کا 3روزہ خصوصی اجلاس آج سے

پارلیمنٹ کا 3روزہ خصوصی اجلاس آج سے

2026-04-16
منشیات ۔حکومت مجرموں کے خلاف سزائوں کو یقینی بنا رہی ہے: امت شاہ

امبیڈکر نے آئین دیکر جمہوریت کی بنیاد رکھی : امیت شاہ

2026-04-14
امریکہ ایران جنگ بندی کے بعد پہلی بار,وزیر اعظم مودی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون

امریکہ ایران جنگ بندی کے بعد پہلی بار,وزیر اعظم مودی کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page