• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, دسمبر ۲۱, ۲۰۲۲
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

دھمکیاں آئی ایس آئی کا آزمودہ حربہ: ڈی جی پی

Nigraan News by Nigraan News
16 منٹ پہلے
A A
0
دھمکیاں آئی ایس آئی کا آزمودہ حربہ: ڈی جی پی

دھمکیاں آئی ایس آئی کا آزمودہ حربہ: ڈی جی پی

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر//کشمیر کی صورتحال پُر امن ہے اور آنے والے شاہ ماہ میں جموں کشمیر میں مکمل طور پر امن قائم ہو گا کا دعویٰ کرتے ہوئے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ درجہ حرارت میں کمی کے باوجود سیاح کشمیر آ رہے ہیں جس سے ڈل جھیل زیادہ خوبصورت لگ رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عسکریت پسندوں کے کچھ ماڈیول عسکریت پسندی کو برقرار رکھنے کیلئے سرگرم ہیں جبکہ تنظیموں کا بڑے پیمانے پر صفایا ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھمکی آمیز خط لوگوں میں خوف پھیلانے کی کوشش ہے تاہم ایسی کارورائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ سی این آئی نمائندے کے مطابق دورہ گاندربل کے دوران میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ کشمیر کی سیکورٹی کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے تین سے چار ماہ میں صورتحال مزید پرامن ہو جائے گی۔ ٹی آر ایف کی طرف سے دھمکیوں کے بارے میں ایک سوال پرڈی جی پی نے کہا کہ یہ عسکریت پسندی کے خوف کو زندہ رکھنے کے حربے ہیں اور یہ سب آئی ایس آئی کر رہی ہے۔ ’’یہ لوگ غیر مقامی، اقلیتوں اور معصوموں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پاکستان فیصلہ نہیں کر سکتا کہ کشمیر میں کون رہے گا۔ یہ جموں و کشمیر کی حکومت ہے جو فیصلہ کرے گی کہ کس کو یہاں کام کرنے کے لیے کشمیر میں رہنا ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال سب سے زیادہ پرامن ہے۔ ’’ڈل جھیل زیادہ خوبصورت لگ رہی ہے اور درجہ حرارت میں کمی کے باوجود سیاح آ رہے ہیں۔ عسکریت پسندوں کے کچھ ماڈیول عسکریت پسندی کو برقرار رکھنے کے لیے سرگرم ہیں جبکہ تنظیموں کا بڑے پیمانے پر صفایا ہو چکا ہے۔‘‘ ڈی جی پی نے کہا کہ مقامی اور غیر ملکیوں کے مقابلے میں عسکریت پسندوں کی تعداد دوہرے ہندسے میں ہے۔ عسکریت پسندی کے خلاف آپریشن ہر ہفتے جاری ہے۔ عسکریت پسندی کے باقی ماندہ عناصر کا بہت جلد صفایا کر دیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ کچھ باقی چھپے ہوئے عسکریت پسند درجہ حرارت میں کمی کے پیش نظر اپنا ٹھکانہ تبدیل کر کے رہائشی علاقوں میں منتقل ہو سکتے ہیں۔ ہم باغات کے ساتھ ساتھ جنگلات میں بھی کارکنوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

Advertisement Banner
Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

جموں کشمیر کی بے روزگاری کی شرح میں کافی کمی: رامیشور تیلی

جموں کشمیر کی بے روزگاری کی شرح میں کافی کمی: رامیشور تیلی

16 منٹ پہلے
مہلوک جنگجو شہری ہلاکتوں میں ملوث تھے: وجئے کمار

مہلوک جنگجو شہری ہلاکتوں میں ملوث تھے: وجئے کمار

16 منٹ پہلے
گرم کپڑوں کی خریداری کے لیے کشمیر کے بازاروں میں لوگوں کا ہجوم

گرم کپڑوں کی خریداری کے لیے کشمیر کے بازاروں میں لوگوں کا ہجوم

16 منٹ پہلے
جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی : انوراگ ٹھاکر

جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی : انوراگ ٹھاکر

16 منٹ پہلے
ضلع انتظامیہ بڈگام نے انشاء بشیر کو استقبالیہ دیا

ضلع انتظامیہ بڈگام نے انشاء بشیر کو استقبالیہ دیا

16 منٹ پہلے
جے اینڈ کے بینک کی وادی کے اعلیٰ مالیت والے صارفین تک رسائی

جے اینڈ کے بینک کی وادی کے اعلیٰ مالیت والے صارفین تک رسائی

16 منٹ پہلے
سری نگر کے بمنہ میں آتشزدگی، پانچ مکان خاکستر، کمسن زخمی

سری نگر کے بمنہ میں آتشزدگی، پانچ مکان خاکستر، کمسن زخمی

16 منٹ پہلے
سیاحوں نے کشمیریوں کی مہمان نوازی اور ایمانداری کی تعریف کی

کشمیر میں چلہ کلان جیسی سردیوں کا زور مسلسل جاری

16 منٹ پہلے
اقوام متحدہ میں پاکستان کے ذریعہ مسئلہ کشمیر اٹھانے کے بعدہندوستان کا سخت ردعمل

اقوام متحدہ میں پاکستان کے ذریعہ مسئلہ کشمیر اٹھانے کے بعدہندوستان کا سخت ردعمل

16 منٹ پہلے
این سی اسمبلی چنائو کیلئے مرکز سے بھیک نہیں مانگے گی: عمر عبداللہ

این سی اسمبلی چنائو کیلئے مرکز سے بھیک نہیں مانگے گی: عمر عبداللہ

16 منٹ پہلے
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
E-mail us: +

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.