• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
اتوار, دسمبر ۱۴, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

خطرات کا صحیح اندازہ لگانے کیلئے ہم آہنگی ناگزیر: آرمی چیف

ہندوستان جنگی انداز کو تبدیل کرکے جارحانہ انداز اپنا رہا ہے

Nigraan News by Nigraan News
2022-12-28
Reading Time: 1min read
A A
0
مضبوط فوج میں ہی محفوظ عوام کا راز مضمر: آرمی چیف منوج پانڈے

مضبوط فوج میں ہی محفوظ عوام کا راز مضمر: آرمی چیف منوج پانڈے

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر//مشرقی لداخ اور اروناچل میں تاز ہ تصادم آرائی میں فوج کی بھر پور کارورائی سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ فوج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے کہا کہ موجودہ دور میں خطرات کا صحیح اندازہ لگانے، مطلوبہ فوجی صلاحیتوں کی نشاندہی کرنے، پالیسیوں کو فعال بنانے اور مناسب ردعمل کو متاثر کرنے میں ہم آہنگی لازم ملزوم ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق سینٹر فار لینڈ وارفیئر اسٹڈیز کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے کہا کہ ملک کی سرحدوں پر تعینات فوج چوکس ہے اور کسی بھی وقت کسی بھی صورتحال کا بھر پور انداز میں مقابلہ کرنے کیلئے تیاری کی حالت میں ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش خطرات کا درست اندازہ لگانے، اہم سٹریٹجک رہنما خطوط اور دستاویزات کو بیان کرنے، مطلوبہ فوجی صلاحیتوں کی نشاندہی کرنے، قابل بنانے والی پالیسیاں بنانے، مطلوبہ تیاریوں کے میٹرک کے حصول اور مناسب ردعمل پر اثر انداز ہونے کیلئے ہم آہنگی انتہائی اہم ہے جو مجموعی قومی سلامتی کے مقاصد کے مطابق ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام دفاعی اقدامات کو اعلیٰ دفاعی تیاریوں کو حاصل کرنے کے لیے سرکاری اسکیموں جیسے آتمنیربھارت، متحرک سرحدی گاؤں، گتی شکتی، قومی لاجسٹک پالیسی سے باہمی فائدے حاصل کرنے کے لیے مربوط ہونا چاہیے۔اس موقعہ پر فوجی سربراہ نے کہا کہ بھارت کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت کے عزایم نہیں رکھتا لیکن کسی بھی ملک نے اگر بھارت کو کمزور سمجھنے کی غلطی کی تو اس کی یہ غلط فہمی ہوگی ۔ منوج پانڈے نے کہا کہ ہمیں اپنی سٹریٹجک ترجیحات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ اپنے اختیارات کو منظم کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ہم کسی بھی طرح پیچھے نہ رہیں۔ کیونکہ بھارت غیر مستحکم سرحد اور سلامتی کے نقطہ نظر سے غیر مستحکم پڑوسیوں سے گھرا ہوا ہے۔ تو یہ مستقبل میں ایک سلگتا ہوا مسئلہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اپنے دفاعی جنگی انداز کو تبدیل کرکے جارحانہ انداز اپنا رہا ہے۔ فوجی چیف نے کہا کہ ہم کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں جس کا ہمیں اس علاقے میں سامنا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج ملک کی حفاظت کیلئے ہمیشہ تیار ہوتی ہے اور مخالف سمت سے کسی بھی کوششوں یا کا رورائی کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

پاکستان کی ہائبرڈ اور پراکسی جنگ کو جڑ سے ختم کرنا لازمی بن گیا: وزیر دفاع

2025-05-16
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

وقف ترمیمی ایکٹ :سپریم کورٹ درخواستوں پرغور کرنے پر راضی

2025-04-07
جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

جے شنکر کی میونخ میں یوکرین اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

2025-02-15
سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

سی وی سی نے سابق سی ایم کجریوال کے بنگلے کی جانچ کا حکم دیا

2025-02-15
کشمیری کلاکار 'عبادت بٹ' کانیا ایلبم 'قلم' منظر عام پر

کشمیری کلاکار ‘عبادت بٹ’ کانیا ایلبم ‘قلم’ منظر عام پر

2025-01-10
مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری، وزیر اعلیٰ کے نام پر سسپنس، شندے کا میڈیکل چیک اپ

مہاراشٹر میں دو دن بعد حلف برداری

2024-12-03
وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ہندوستانی تارکین وطن میں  زبردست جوش و خروش

2024-09-20
لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

لداخ میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی اصولی منظوری

2024-08-26
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.