• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

معیاری حیاتیاتی مصنوعات ہی صحت کے نظام تک پہنچنی چاہئے۔ منڈاویہ

Nigraan News by Nigraan News
2023-01-27
Reading Time: 1min read
A A
0
جعلی دوائیں بنانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹے گی حکومت۔ مانڈویہ

جعلی دوائیں بنانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹے گی حکومت۔ مانڈویہ

FacebookTwitterWhatsapp

مانیٹرنگ
نئی دلی: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بائیولوجیکلس اس بات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے کہ صرف معیاری حیاتیاتی مصنوعات ہی صحت کے نظام تک پہنچیں تاکہ سب کے لیے معیاری صحت اور تندرستی کو یقینی بنانے کے ہمارے وزیر اعظم کے مشن کو تقویت حاصل ہو’’۔ یہ بات صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج یہاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بایولوجیکلس (این آئی بی) کے زیر اہتمام حیاتیات کے معیار پر قومی سربراہ اجلاس سے ویڈیو خطاب کے دوران کہی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار اور یتی آیوگ کے رکن (صحت( ڈاکٹر وی کے پال نے بھی ویڈیو پیغام کے ذریعے مذکورہ اجلاس سے خطاب کیا۔یہ قومی اجلاس بایولوجیکلس کی معیار کی یقین دہانی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کے لئےمتعلقہ فریقوں، انضباطی حکام اور ماہرین تعلیم کو اکٹھا کرنے کے لئے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ یہ مذاکرات حکومت کے ‘صحت مند بھارت’ کے مینڈیٹ میں تعاون کی سمت مدد فراہم کرتے ہوئے صحت عامہ کو فروغ دینے اور تحفظ فراہم کرنے کے لئے صلاحیت سازی، ٹکنالوجی میں اضافے اور جدید حیاتیات کے فروغ میں اضافہ کریں گے۔ڈاکٹر مانڈویا نے اس بات کو بھی اُجاگر کیا کہ حیاتیاتی ادویات ‘‘روایتی کیمیائی ادویات کے ساتھ علاج کے انتخاب کے طور پر سامنے آتی ہیں۔ کووڈ-19 کی وجہ سے پچھلے کچھ سالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نے دیکھا ہے کہ ہماری بائیو فارما اور تشخیصی صنعت نہ صرف، یہ کہ ہمارے ملک گیر بھائی چارے بلکہ عالمی سطح پر صحت عامہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اہمیت کی حامل اثاثہ ثابت ہوئی ہیں، جس نے‘‘وسودھیو کٹمبکم’’ یعنی پوری دنیا ایک خاندان ہے کے بیان کو معنیٰ دیئے ہیں۔این آئی بی کو کئی متعلقہ فریقوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لئے مبارکباد دیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ‘‘یہ سربراہ اجلاس بھارت میں موجودہ معیار کی یقین دہانی کے طریقہ کار میں فرق کے تجزیہ کے لیے ایک بنیاد فراہم کرے گا’’۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘یہ ملک کی بائیو فارماسیوٹیکل اور ان وٹرو تشخیصی صنعت کے بنیادی ڈھانچے اور ٹیکنالوجیز کو اپ گریڈ کرنے اور عالمی معیار کی مصنوعات تیار کرنے اور صحت عامہ کو فروغ دینے کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا’’۔انہوں نے بایو فارما سیکٹر میں تربیت یافتہ انسانی وسائل کی ضرورت کو محسوس کرنے اورہنر کے فروغ سے متعلق پروگرام کے لئے بھی این آئی بی کی ستائش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ این آئی بی، بلڈ سیل این ایچ ایم کی معلومات کے ساتھ مل کر پوسٹ گریجویٹ طلباء کو "کوالٹی کنٹرول آف بائیولوجیکل” پر تربیت فراہم کر رہا ہے اور بلڈ بینک کے اہلکاروں کو خون سے متعلق خدمات کو مضبوط بنانے اور تجزیاتی مہارتوں اور تکنیکی علم کو فروغ دینے اور بڑھانے کے لیے تکنیکی مدد فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے این آئی بی پر اس بات کے لئے زور دیا کہ وہ تربیتی پروگراموں کو مزید مضبوط کرے تاکہ اس مخصوص شعبے میں اہل انسانی وسائل تیار کیے جاسکیں۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

ہراساں کرنے اور زائد کرایہ کی وصولی کی شکایات پر 6 مسافر گاڑیاں ضبط

2026-09-23
ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری نگران نیوز سری نگر//جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے ڈل جھیل اور دریائے جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کو وہاں سے ہٹانے کیلئے2دہائیوں سے بھی زائد عرصہ قبل وضع کی گئی پالیسی زمینی سطح پر خاصی کامیاب ثابت نہیں ہو سکی۔ کئی لوگوں نے اپنی روزی روٹی کا وسیلہ کھو دیا اور زندہ رہنے کیلئے اپنی جائیدادیں فروخت کرکے اپنے آبائی علاقوں کا رُخ کرنے لگے، کیونکہ انہیں ان کے روایتی کام، یعنی کشتی چلانے، سبزیاں اُگانے، اور سیاحوں کی رہنمائی جیسے کاموں سے محروم کر دیا گیا۔ اگر مجوزہ بل منظور ہو جاتا ہے تو اس پالیسی میں تبدیلی متوقع ہے۔ نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی تنویر صادق کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل میں جھیلوں سمیت کشمیر کے دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کی تجویز دی گئی ہے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جموں و کشمیر حکومت نے آبی ذخائر سے لوگوں کو منتقل کرکے انہیں مفت رہائشی پلاٹ اور معاوضہ دینے کی اپنی اہم پالیسی ترک کر دی ہے۔ ڈل جھیل اور دیگر آبی ذخائر سے 1800 سے زیادہ لوگوں کو سرینگر کے مضافات میں واقع رکھِ آرتھ ہاؤسنگ کالونی، بمنہ منتقل کیا گیا تھا۔ڈل جھیل کنارے آباد رہائشیوں کیلئے جھیلوں میں رہائش پذیر لوگوں کیلئے ایکو فرینڈلی ہاوسنگ بل 2026 پیش کی گئی۔ بل کا مقصد جموں و کشمیر میں جھیل کنارے طویل عرصے سے رہنے والے لوگوں کے حقوق کو تسلیم اور محفوظ کرنا ہے۔ مسودے میں باعزت رہائش، گھروں کی مرمت، دوبارہ تعمیر، بہتری اور ماحول دوست رہائشی مکانات کی تعمیر کی بات کی گئی ہے۔ ساتھ ہی رہائشیوں کے رہائشی حقوق کو جھیلوں، دلدلی علاقوں اور دیگر آبی ذخائر کے تحفظ اور نگہداشت کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ صرف ڈل جھیل میں رہائشیوں کی تقریباً 58 بستیاں ہیں۔ مردم شماری کے مطابق جموں و کشمیر کے 9765 آبی ذخائر میں سے تقریباً ایک چوتھائی یا تو خشک ہو چکے ہیں یا ’’استعمال میں نہیں ہیں۔کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جی) کی ایک آڈٹ رپورٹ کے مطابق، تجاوزات، بغیر صفائی کے سیوریج اور کمزور نگرانی کے نظام کی وجہ سے گزشتہ ایک دہائی میں ڈل جھیل کا رقبہ 10 فیصد سے زیادہ کم ہوا ہے۔

ڈل، جہلم سمیت دیگر آبی ذخائر میں رہنے والے لوگ، حقوق پر مبنی بل اسمبلی میں پیش،بے دخلی نہیں، شراکت داری

2026-09-23
اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

اگلے تین سال تک نشہ مکت ہندوستان ہدف، حکومت منشیات کے کاروبار کے خاتمے میں کامیاب ہو جائے گی: امت شاہ

2026-09-23
لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

لداخ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ،آٹھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد سیاح پہنچے

2026-09-09
سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ کی 7 ریاستوں کیلئے حکمنامہ، عدالتی افسران کی سبکدوشی عمر 62 کرنے کی ہدایت

2026-09-05
آئی جی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ،جموں و کشمیر فلم فیسٹیول سے قبل سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ

آئی جی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ،جموں و کشمیر فلم فیسٹیول سے قبل سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ

2026-09-05
جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

2026-09-05
وزیر اعلیٰ کی نئی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات،بین الاقوامی فلم فیسٹیول اور دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ کی نئی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات،بین الاقوامی فلم فیسٹیول اور دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال

2026-09-05
مائیگرنٹ املاک سے متعلق شکایات، چیف سیکریٹری کی زیر صدارت میٹنگ میں جائزہ

مائیگرنٹ املاک سے متعلق شکایات، چیف سیکریٹری کی زیر صدارت میٹنگ میں جائزہ

2026-09-04
جموں و کشمیر مکمل طور پر 98فیصد شرح کے ساتھ خواندہ،ہمارے سفر کا اختتام نہیں ، ایک نئے باب کا آغاز: وزیر تعلیم

30 ہزار کی تجویز زیر غور، فیصلہ جلد متوقع:وزیر صحت

2026-09-01
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page