• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, ستمبر ۳۰, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کرگل کے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب کاانعقاد

ہل کونسل سربراہ فیروزاحمد خان کے ہاتھوں قابل طلبہ کو لیپ ٹاپ دئے گئے

Nigraan News by Nigraan News
2023-03-15
A A
0
کرگل کے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب کاانعقاد

کرگل کے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب کاانعقاد

FacebookTwitterWhatsapp

کرگل ؍؍رنگ یل نیوزسروس؍؍ضلع کرگل کے مختلف اسکولوں میں زیر تعلیم ہونہاربچوں میں ہل کونسل کرگل کی جانب سے سبسیڈی اجزاکے تحت کانفرنس ہال برومیں ایک تقریب منعقد ہوئی جسکے دوران طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے ۔اس موقع پرہل کونسل کرگل کے ایگزیکٹو کونسلر سید مہدی فاضلی، ڈپٹی کمشنرکرگل سنتوش سکھ دیو، چیف ایجوکیشن آفیسر کرگل،مشتاق احمد وانی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلاننگ آفیسر کرگل محمد امین اورضلع کے مختلف تعلیمی زونز کے زونل ایجوکیشن آفیسران کے علاوہ محکمہ تعلیم کرگل کے دیگراعلیٰ آفیسران اور طلباء موجود تھے۔

کرگل کے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب کاانعقاد
کرگل کے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب کاانعقاد

اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہل کونسل کرگل کے سربراہ فیروزاحمدخان نے طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے مقصدکو بیان کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ایک اہم شعبہ ہے اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام ہل کونسل کے سبسڈی اجزاء کے تحت ہونہار طلباء کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔جبکہ اس طرح غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزربسر کرنے والے طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کے لیے تجاویز سامنے آ رہی ہیں اور توقع ہے کہ اگلے مالی سال میں بھی یہ عمل انجام دیا جائے گا۔نیز مسٹرخان نے بہتر بنیادی ڈھانچہ اور معیاری تعلیم کی وجہ سے ضلع کرگل کے سرکاری اسکولوں میں طلباء کے بڑھتے ہوئے داخلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے

کرگل کے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب کاانعقاد
کرگل کے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب کاانعقاد

یہ یقین دہانی کرائی کہ ہائر سیکنڈری سطح پر ایک سو سات 107 خالی آسامیاں کنٹریکٹ یعنی عارضی بنیادوں پر پُر کی جائیں گی اس کے علاوہ سمگارا شکشا کے تحت نئے اپ گریڈ شدہ اسکولوں کے لیے جن میں آتنگ، ساپی اور چلیچن کے ہائی اسکول شامل ہیں کے لیے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو جلد ہی تعینات کیا جائے گا۔اس دوران انھوں نے لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے ہونہار طلباء کو مزید مبارکبادپیش کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اسے پڑھائی کے لیے استعمال کریں اور لگن کے ساتھ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سنتوش سکھ دیو نے اپنے خطاب میں موجودہ جدیدٹیکنالوجی بالخصوص ڈیجیٹل دنیا میں بہتر تعلیم کے حصول کے لئے طلبا کو درکارضروریات کو پوراکرنے کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے کہاکہ طلبہ کی بہتری کے لیے ڈیجیٹل خلا کو پُر کرنے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے ساتھ ہونہار طلبہ کی شناخت کی گئی ہے۔

کرگل کے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب کاانعقاد
کرگل کے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب کاانعقاد

نیز انھوںنے امید ظاہر کی کہ پسماندہ اورغریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلباء اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں گے اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ حاصل کردہ اس آلات کو صحیح استعمال کرکے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔نیز انھوں نے یقین دلایا کہ متعلقہ محکمے کی جانب سے بھیجی جانے والی شکایات کا مرحلہ وار ازالہ کیا جائے گا۔اس دوران ایکزیکیٹوکونسلرآغا سید مہدی فاضلی نے ہل کونسل کرگل اور محکمہ کو ایسے اقدامات کرنے پر سراہاجس سے طلباء کو ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے سیکھنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ ضلع کرگل کے سات تعلیمی زونزسے وابستہ کل بتالیس 42 لیپ ٹاپ ہونہار طلباء میں تقسیم کیے گئے ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page