• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
بدھ, ستمبر ۳۰, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کرگل میں عامر خان کی فلم ‘لال سنگھ چڈا کی شوٹنگ جاری

Nigraan News by Nigraan News
2021-07-15
Reading Time: 1min read
A A
0
کرگل میں عامر خان کی فلم 'لال سنگھ چڈا کی شوٹنگ جاری
FacebookTwitterWhatsapp

مقامی لوگوں کے لئے کمیونٹی ہال تعمیر کرنے کا اعلان
کرگل، 15 جولائی : بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان نے کرگل کے واکھا وادو نامی گائوں میں کمیونٹی ہال تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔اپنی آنے والی فلم ‘لال سنگھ چڈا کی آخری مرحلے کی شوٹنگ کے سلسلے میں کرگل میں خیمہ زن عامر خان نے یہ اعلان واکھا وادو کے مقامی لوگوں سے بات چیت کے دوران کیا ہے۔انہوں نے مقامی لوگوں سے ملاقات کے دوران کہا: ‘ہم آپ کے گائوں میں شوٹنگ کرنے کے لئے آئے ہیں۔ ہمیں آپ سے مل کر بہت اچھا لگا۔ آپ نے ہمیں جو تعاون فراہم کیا اس کے لئے ہم آپ کے بے حد مشکور ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘ہماری شوٹنگ مشکل ہوتی ہے یہ آپ بھی دیکھ چکے ہیں۔ ہم بے حد خوش ہیں کہ آپ نے ہمیں تعاون فراہم کیا اور ہماری مدد کی جس سے ہمارا کام آسان ہو گیا۔عامر خان نے مذکورہ گائوں میں بچوں کے لئے ایک کمیونٹی ہال تعمیر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا: ‘ہم کمیونٹی ہال بنانے میں آپ کی مدد کریں گے۔ بچے وہاں ثقافتی پروگرام منعقد کیا کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘ہم سب کو آپ کی جگہ بہت اچھی لگی۔ آپ کا گائوں بہت ہی خوبصورت ہے۔ ہم گائوں میں بھی گھومنا چاہتے ہیں۔عامر خان کو کرگل کا روایتی لباس گونچا بہت پسند آیا ہے اور انہوں نے تقریب میں شریک ایک مقامی نوجوان سے کہا کہ مجھے بھی ایک گونچا چاہیے۔انہوں نے ایک نوجوان سے مخاطب ہو کر کہا کہ ‘آپ نے جیکٹ جیسا کیا پہنا ہے؟ مقامی نوجوان نے جواب دیا کہ ‘اس کو گونچا کہتے ہیں۔ عامر خان نے پھر کہا: ‘مجھے بھی اسی رنگ کا ایک گونچا چاہیے۔ آپ لوگوں کے کپڑے بھی بہت خوبصورت ہیں۔واضح رہے کہ عامر خان اس سے قبل سپر ہٹ فلم ‘تھری ایڈٹس کی شوٹنگ کے سلسلے میں لداخ آئے تھے۔دریں اثنا ضلع مجسٹریٹ کرگل سنتوش سکھ دیو نے کہا کہ عامر خان پروڈکشنز نے ‘لال سنگھ چڈا کی شوٹنگ کے دوران صفائی و ستھرائی اور کووڈ ایس او پیز کا خاصا خیال رکھا ہے۔انہوں نے کہا: ‘یہاں واکھا وادو نامی گائوں میں لال سنگھ چڈا نامی فلم کی شوٹنگ ایک ہفتے سے چل رہی ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ عامر خان پروڈکشنز شوٹنگ کے دوران کچرا پھیلا رہا ہے، لیکن سوشل میڈیا پر جو دعویٰ کیا جا رہا ہے اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘وہاں پر ہمارے دو مجسٹریٹ اور ایک پولیس افسر تعینات ہیں۔ پروڈکش کمپنی کی طرف سے صفائی و ستھرائی اور کووڈ ایس او پیز کا خاصا خیال رکھا جا رہا ہے۔ شوٹنگ 25 جولائی تک جاری رہے گی۔(یو این آئی)

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page