• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ہندوستان‘ دنیا کیلئے نئی اُمید اور اُمنگ

ہمیں متحدہ طور پر امرت کال میں وکست جموں کشمیر بنانا ہے: لیفٹیننٹ گورنر

Nigraan News by Nigraan News
2023-07-15
Reading Time: 1min read
A A
0
ہندوستان‘ دنیا کیلئے نئی اُمید اور اُمنگ

ہندوستان‘ دنیا کیلئے نئی اُمید اور اُمنگ

FacebookTwitterWhatsapp

وزیر اعظم کی قیادت میں ملک جامع ترقی کے ماڈل میں تبدیل

کشمیر انفو//
سری نگر/14؍جولائی:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جمعہ کو سری پرتا پ ہائیر سکینڈری سکول سری نگر میں سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن وزارتِ اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام ملٹی میڈیا ایگزبشن کے اِختتامی تقریب میں شرکت کی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں ہندوستان کی ترقی کے سفر کو شیئر کیا اور ’’ سیوا، سوشاسن اور غریب کلیاں‘‘ کے نو سال کو اُجاگر کرنے والی 5 روزہ نمائش کے اِنعقاد کے لئے سینٹرل بیور و آف کمیونیکیشن ( سی بی سی ) کی کوششوں کی سراہنا کی۔اُنہوں نے کہا ،’’ گزشتہ 9 برسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں ملک ایک اِقتصادی ترقی اور دُنیا کے لئے جامع ترقی کے ماڈل میں تبدیل ہو ا ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ 9برس تمام شہریوں کے لئے مساوات اور مواقع پیدا کرنے کے لئے جامع اور دیر پاترقی کے لئے وقف کئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک بنیادی ڈھانچے کی تیز ترین ترقی ، پسماندہ اَفراد کو بااِختیار بنانے ، خود اَنحصاری اور اسپریشنل سوسائٹی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔اُنہوں نے کہا ،’’ وزیر اعظم کی قیادت میں ہندوستان عالمی ترقی کے ایک اہم محرک کے طور پر اُبھرا ہے۔ ہندوستان نے نہ صرف ماضی کی شان دوبارہ بحال کی ہے بلکہ وہ دُنیا کو نئی اُمید اور نئی اُمنگیں بھی پیش کر رہا ہے ۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سماج کے تمام طبقات کو بااِختیار بنانا ،ہر شعبے میں نئے اِنقلابات ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے سنہری دور کی عکاسی کرتے ہیں۔تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم کی رہنمائی میں جموںوکشمیر یوٹی میں ہونے والی تبدیلی پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا،’’ جموںوکشمیر ترقی کے پیرامیٹروں پر کھڑا ہے اور خود اعتمادی سے بھر ا ہوا ہے ۔ ترقی کے ثمرات سماج کے تمام طبقات تک پہنچ رہے ہیں اور وہ ملک کی ترقی میں پوری طرح سے حصہ لے رہے ہیں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کی طاقت اور اسپریشنل سوسائٹی جموںوکشمیر کو نئی بلندیوں پر لے جارہی ہے ۔ ہمیں ساتھ مل کر اَمرت کا ل میں وِکست جموںوکشمیر بنانا ہے اور یہ ہماری اِجتماعی ذمہ داری ہونی چاہئے کہ ہر شہر اور گائوں کا مقصد بلندکیاجائے اور ان کی خواہشات کو پورا کیا جائے۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ خواتین اور نوجوان جموں وکشمیر کے مضبوط اور شاندار مستقبل کے معمار ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ حالیہ اِصلاحات اور اَقدامات نے سکیموں کو نئی رفتار دی ہے جس کا مقصد انہیں بااختیار بنانا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں قومی تعلیمی پالیسی ملک کے مستقبل کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔اُنہوں نے مختلف شعبوں میں حاصل ہونے والی پیش رفت اور مرکزی معاونت شدہ اور یوٹی سیکٹر کی سکیموں کے بارے میں بھی بتایا ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی انتھک کوششوں کی بدولت ہم اس مالی سال کے آخرتک ’’ ہر گھر نل سے جل ‘‘ کے تحت ہر گھر کو نل کا پانی فراہم کرنے میں کامیابی حاصل کرسکیں گے ۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے حکومت کے متعدد اَقدامات اور فلاحی پروگراموں پر روشنی ڈالتے ہوئے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا بھی دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی آئی بی چندی گڈھ راجندر چودھری ، سول ایڈمنسٹریشن ، پولیس اور سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن کے سینئر اَفسران ، اَساتذہ ، طلباء اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

آئیے منشیات کیخلاف جنگ کا حصہ بنیں: منوج سنہا

آئیے منشیات کیخلاف جنگ کا حصہ بنیں: منوج سنہا

2026-05-10
لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

لیفٹیننٹ گورنر کی بڈگام میں نشہ مکت پد یاترا

2026-05-06
ایل جی کی مذہبی رہنمائوں، علما، سماجی کارکنوں اور بزرگوں سے سامنے آنے کی اپیل

آیئے ! میگاپد یاترا میں شرکت کریں،لیفٹیننٹ گورنر کی عوام سے اپیل

2026-05-03
لداخ یوٹی وزیر اعظم کے واضح ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز : امت شاہ

لداخ یوٹی وزیر اعظم کے واضح ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز : امت شاہ

2026-05-02
موسمیاتی تبدیلی کے بحران پر لیفٹیننٹ گورنر کاموسمیاتی پالیسی فریم ورک پر قومی سمٹ میں اظہار خیال

موسمیاتی تبدیلی کے بحران پر لیفٹیننٹ گورنر کاموسمیاتی پالیسی فریم ورک پر قومی سمٹ میں اظہار خیال

2026-04-29
ایل جی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن کونسل کی میٹنگ۔تعلیمی شعبہ ملک کا بہترین نمونہ قرار

ایل جی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن کونسل کی میٹنگ۔تعلیمی شعبہ ملک کا بہترین نمونہ قرار

2026-04-25
نئی تعلیمی پالیسی وکسٹ بھارت کی کنجی۔ لیفٹیننٹ گورنر

نئی تعلیمی پالیسی وکسٹ بھارت کی کنجی۔ لیفٹیننٹ گورنر

2026-04-24
پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی پہلی برسی،بھارت دہشت گردی کے سامنے جھکے گا نہیں

پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی پہلی برسی،بھارت دہشت گردی کے سامنے جھکے گا نہیں

2026-04-23
ادھم پور المناک سڑک حادثے میں 21ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی

ادھم پور المناک سڑک حادثے میں 21ہلاک ، پچاس سے زائد زخمی

2026-04-21
وزیر اعظم کی ایندھن کی بچت کیلئے’ گھر سے کام‘ کرنے کی اپیل

اپوزیشن نے خواتین کے خوابوں کو روند ڈالا،وزیر اعظم کی ماں بیٹیو سے معذرت

2026-04-19
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page