• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

یاتری جموں کشمیر کے خصوصی نمائندے

لیفٹیننٹ گورنر کا نون ون اور چندن واڑی بیس کیمپوں کا دورہ

Nigraan News by Nigraan News
2023-07-23
Reading Time: 1min read
A A
0
یاتری جموں کشمیر کے خصوصی نمائندے

یاتری جموں کشمیر کے خصوصی نمائندے

FacebookTwitterWhatsapp

افسران، یاتریوں، صفائی کارکنوں اور دیگر افراد کیساتھ کی استفساری گفتگو

کشمیر انفو//
پہلگام/22؍جولائی:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سنیچروار کو نون وَن اور چندن واڑی بیس کیمپوں کا دورہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے نون وَن بیس کیمپ میںیاتریوں کے ساتھ بات چیت کی اوراِنتظامات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے بیس کیمپ میں سینئر اَفسروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی جس میں خراب موسم کی صورت میں یاتریوں کے لئے آرام دہ قیام ، خوراک ، ہیلتھ کیئر ، کنکٹویٹی ، صفائی ، پانی اور دیگر سہولیات کے لئے اُٹھائے گئے اَقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔لیفٹیننٹ گورنر کو جانکاری دی گئی کہ کیمپ ڈائریکٹرز سروس فراہم کرنے والوں اور شراکت داروں کے ساتھ باقاعدگی سے میٹنگ منعقد کررہے ہیں اور چیک پوائنٹس پر اِضافہ لین کا اِضافہ کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اِنتظامیہ یاتریوں کی ضروریات کے حوالے سے حساس ہے ، ذمہ دارہے اور اِنتظامیہ نے بغیر پریشانی یاترا کے بہتر اِنتظامات کو یقینی بنایا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ مجھے پوری ٹیم ، شرائین بورڈ ، جے اینڈ کے پولیس ، سی آے پی ایف ، آرمی ، بی آر او ، این ڈی آر ایف ، ایس ڈی آرایف ، مائونٹیشن ریسکیو ٹیموں ، خدمات فراہم کرنے والوں ، شہریوں پر قابل ستائش کام اور یاترا کے احسن اِنعقاد کو یقینی بنانے پر بہت فخر ہے ۔ اَپنی یکجہتی ، عزم اور تیاری سے ہم مستقبل کے کسی بھی چیلنج پر قابو پائیں گے۔‘‘اُنہوں نے کہا ،’’ ملک اور بیرونِ ملک سے آنے والے یاتری اَب جموںوکشمیر کے برانڈ ایمبسیڈر ہیں ۔ یاترا سے وابستہ اِقتصادی سرگرمیاں مقامی لوگوں کے لئے روزی روٹی پیدا کرتی ہیں اور جموںوکشمیر یوٹی میں سیاحوں کی آمد کو بڑھاتی ہیں۔‘‘میٹنگ میں سیکورٹی اور پولیس اہلکاروں ، ڈاکٹروں ، طبی عملے ، ریسکیو ٹیموں کی تعیناتی اور یاتریوں کی آسانی سے ٹرانسپورٹیشن کو آسان بنانے کے لئے اُٹھائے گئے اَقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔لیفٹیننٹ گورنر نے چند ن واڑی بیس کیمپ کے دورے کے دوران یاتریوں ، صفائی کارکنوں ، خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی اور اِنتظامات کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ سی اِی او شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، اے ڈی جی پی کشمیر وِجے کمار، صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بِدھوری ،ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹری ریونیو محکمہ ڈاکٹر پیوش سنگلا ، ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سیّد فخر الدین حامد اور ضلع اِنتظامیہ ، ایس اے ایس بی ، پولیس اور فوج کے دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.