• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ٹریفک حادثات کو روکنے کیلئے محکمہ ٹریفک کی وائیولیٹرز کیخلاف کارروائی

کئی اضلاع میں کارروائیاں تیز، کئی موٹر سائیکل ضبط، کئی چالان کاٹے گئے

Nigraan News by Nigraan News
2023-08-17
Reading Time: 1min read
A A
0
ٹریفک حادثات کو روکنے کیلئے محکمہ ٹریفک کی وائیولیٹرز کیخلاف کارروائی

ٹریفک حادثات کو روکنے کیلئے محکمہ ٹریفک کی وائیولیٹرز کیخلاف کارروائی

FacebookTwitterWhatsapp

نیوز ڈیسک//
سرینگر /16 آگست:سرینگر سمیت وادی کے شمال و جنوب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف محکمہ ٹریفک نے کارروائی تیز کر دی ہے جا دوران محکمہ نے مختلف جگہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعددموٹر سائکل ضبط کرلئے ہیں جبکہ کئی افراد کے خلاف چالان بھی کاٹا گیا۔ سی این آئی نمائندے کے مطابق شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ شمال و جنوب کے علاقوں میں بڑھتے ٹریفک حادثات کو کم کرنے کیلئے محکمہ ٹریفک نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروئی شروع کردی ہے۔ اس خدوران محکمہ کی جانب سے گزشتہ سات دنوں سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت ایک درجن سے زائد موٹر سائکل بھی ضبط ، سینکڑوں چالان بھی کئے گئے۔ اس سلسلے ڈی ایس پی ٹریفک کولگام/قاضی گنڈ مجید ماسوی، ڈی ایس پی ٹریفک اننت ناگ مداثر احمد نے نمایندے کو بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے سڑک کے مختلف حادثات رونماء ہوئے جن میں قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہے تاہم ٹریفک حادثات کیلئے کافی حد تک لوگ خود بھی ذمہ دار ہے کیوں کہ اگر لوگ ٹریفک قوانی پر عمل کریں گے تو حادثات کافی حد تک کم ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل بائکوں ، سیکوٹیوں اور گاڑیوں میں کم عمر کے لڑکے سوار ہوتے ہیں جو بغیر سوچے سمجھے موٹر سائکل، سکیوٹی یا گاڑیاں چلاتے ہیں جس کے باعث سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ والدین ہی نوجوانوں کے حادثات کیلئے ذمہ دار ہے جو اپنے بچوں کو بائک اور گاڑیاں چلانے کی اجازت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے لڑکے اس قدر تیز رفتاری سے گاڑی یا موٹر سائکل چلاتے ہیں کہ پھر وہ ان کی قابو سے باہر ہوجاتے ہیں۔ جبکہ موٹر سائکل چلاتے وقت وہ اپنے سروں پر ہیلمٹ بھی نہیں لگاتے اور ناہی ان لڑکوں کے پاس لائسنس ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کام چالان یا جرمانہ عائد کرنا ہے لیکن گاڑی چلانے یا بائک چلانے سے روکنے کیلئے والدین ہی اپنے بچوں کو روک سکتے ہیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اسی طرح مسافرگاڑیوں میں لوگ بے ہنگم چڑھ جاتے ہیں۔ عام طور پر سومو گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ لوگ خود ہی چڑ ھ جاتے ہیں۔ ڈرائیور کی سیٹ پر بھی ایک اور مسافر بیٹھتا ہے جو سب سے زیادہ خطر ناک معاملہ ہے کیوں کہ سومو گاڑی میں دس گھرانوں کے دس افراد ہوتے ہیں جو حادثے کی وجہ سے ازجان ہوسکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ٹریفک اہلکار دور دراز علاقوں میں کس طرح پہنچ سکتے ہیں جہاں زیادہ اوور لوڈنگ ہوتی ہے اس کیلئے مسافروں کو ہی گاڑی کے ڈرائیور کو اوورلوڈنگ سے روک لینا چاہئے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.