• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
منگل, ستمبر ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

عوام تعمیر معاشرہ کیلئے خود کو وقف رکھیں

ایل جی کا تاریخی جھیری میلہ میں شرکت، بابا جیتو کو خراج پیش

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-06
Reading Time: 1min read
A A
0
عوام تعمیر معاشرہ کیلئے خود کو وقف رکھیں

عوام تعمیر معاشرہ کیلئے خود کو وقف رکھیں

FacebookTwitterWhatsapp

بابا جیتو کی تعلیمات نے ملک بھر میں کئی نسلیں متاثر کیں: لیفٹیننٹ گورنر
جموں /05 ؍دسمبر: لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے تاریخی جھیری میلے میں شرکت کی اور منگل وار کو جھیری گاؤں میں بابا جیتو کو ان کی سمادھی پر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جھیری میلہ کے کامیاب اِنعقاد پر عقیدت مندوں اور تمام شراکت داروں کو مُبارک باد دی۔اُنہوں نے کہا کہ بابا جیتو اور بوا کوڑی کی یاد میں منعقد ہونے والا سالانہ میلہ مختلف ریاستوں کے عقیدت مندوں کو معاشرے میں ان کی اَنمول شراکت کے لئے سچائی ، ہمدردی اور کسانوں کے احترام کی اَبدی اَقدار کا اِشتراک کرنے کے لئے اِکٹھا کر تاہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ بابا جیتو کی سادگی، ان کا ویژن، ایک کسان کے طور پر ان کی زندگی کا کام ہماری روحانی اور ثقافتی اَقدار کا ایک لازمی حصہ ہے۔ سماجی اِنصاف اور مساوات کے لئے ان کی قربانی اِتنی گہری ہے کہ اس نے ملک بھر میں کئی نسلوں کو متاثر کیا ہے۔‘‘اُنہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بابا جیتو کی اَقدار کو تسلیم کریں اور ان کو داخل کریں اور استحصال اور امتیازی سلوک سے پاک مساوات پر مبنی معاشرے کی تعمیر میں اَپنا حصہ اَدا کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ بابا جیتو کو حقیقی خراجِ عقیدت ہو گا کہ ہم ایک مثالی اور ترقی یافتہ معاشرے کی تعمیر کے لئے خود کو وقف کر دیں۔اُنہوں نے فارمنگ کمیٹی کو سماجی و اِقتصادی بااِختیار بنانے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی) اور اِنتظامیہ کی طرف سے متعارف کئے گئے کسانوں پر مبنی دیگر اِصلاحات بابا جیتو کے نیک نظریات کے لئے وقف ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کا یووا وانی اقدام نوجوانوں کو زراعت اور اس سے منسلک شعبے میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سخت محنت، عزم، ہنر مندی اور مالی مدد سے نوجوان زرعی پیشہ ور جموںوکشمیر یوٹی کے شاندار مستقبل کے معمار ہوں گے۔اُنہوں نے پی آر آئی نمائندوں، سماجی تنظیموں اور مختلف شراکت داروںپر زور دیا کہ وہ پوری کسان کمیونٹی کے لئے ایک مضبوط سپورٹ سسٹم بنانے کے لئے سکیموں اور پروگراموں کے فوائد کو بڑھانے کے لئے حکومت کی کوششوں میں سرگرمی سے حصہ لیں۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ترقی پسند کسانوں، زرعی صنعت کاروں اور جھیری میلہ کے اِنعقاد میں مصروف آفیشلز کو مُبارک باد دی۔اُنہوں نے تشیل منڈل ستواری سے فارمر پروڈیوس آرگنائزیشن ’دی ناری شکتی‘ کا بھی اِفتتاح کیا۔فنکاروں نے خطے کے بھرپور فن اور ثقافت کو ظاہر کرتے ہوئے دلکش پرفارمنس پیش کی۔اِس موقعہ پر چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل جموں بھارت بھوشن،کمشنر سیکرٹری کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ محترمہ یشا مدگل، صوبائی کمشنر جموںرمیش کمار، ڈی آئی جی جے ایس کے رینج شکتی پاٹھک،سابق وزیر سکھ نندن چودھری، پی آر آئی ممبران اور زندگی سے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

ختم شدہ صنعتی رجسٹریشن کی تجدید،جموں و کشمیر حکومت نے پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا

2026-09-29
دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

دریائوں کاعالمی دن، موسمیاتی اُتار چڑھاؤ،گلیشیروںکا سکڑنا، برفانی ذخائر میں کمی اور جاری غیرمعمولی تبدیلیاں

2026-09-29
کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

کرناہ میں المناک حادثہ،سوموگاڑی کھائی میں گری،تین اہل خانہ سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

2026-09-29
شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

شدید احتجاج اور نعرہ بازی، ریاستی درجہ بحالی کی قرارداد منظور

2026-09-29
جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ رہے گا،سٹیٹ ہڈ کے حامی، اٹانومی کے نہیں،پاکستانی ایجنڈے کی گنجائش نہیں: سنیل شرما

2026-09-29
دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، وزیر داخلہ کا خودکار اور ادارہ جاتی ردعمل کے نظام پر زور

2026-09-29
چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

چاراضلاع میںخطرناک 68 گلیشیائی جھیلوں کی نشاندہی

2026-09-29
آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

آد ھار پر مبنی بائیومیٹرک پروفائلنگ مکمل، ایک لاکھ عارضی ملازمین رجسٹر

2026-09-29
پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

پولیس کی نار کو ٹیرر و سمگلنگ کیخلاف کارروائی، 7.11 کروڑ روپے مالیت کی 4غیر منقولہ جائیدادیں ضبط

2026-09-27
جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

جموں و کشمیر بھر میں شہری ویسٹ مینجمنٹ نظام کا جائزہ،چیف سیکریٹری کا بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے پر زور

2026-09-27
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page