• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

پولیس آفیسر کے قتل میں ملوثین کو جلد ختم کیا جائے گا: وجئے کمار

پولیس اور این آئی اے کررہی ہے جانچ

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-09
Reading Time: 1min read
A A
0
پولیس آفیسر کے قتل میں ملوثین کو جلد ختم کیا جائے گا: وجئے کمار

پولیس آفیسر کے قتل میں ملوثین کو جلد ختم کیا جائے گا: وجئے کمار

FacebookTwitterWhatsapp

عیدگاہ جیسے واقعات دوبارہ نہ ہوں، تمام رینکوں کیلئے ایس اُو پیز جاری
سرینگر/08دسمبر//جموں کشمیر پولیس کے اے ڈی جی پی نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ عید گاہ جیسے واقعات آئیندہ نہ ہوں اس لئے تمام تمام افسران اور دیگر رینکوں کے اہلکاروںکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکار چھٹی پر ہوں یا معمول کی ڈیوٹی پر ہوں ایس اوپیز پر عمل ناگزیر ہے ۔ وائس آف انڈیاکے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے جمعہ کو کہا کہ تمام افسران اور دیگر رینک کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چھٹی پر یا ڈیوٹی پر ہوتے ہوئے معیاری آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پیز)پر عمل کریں تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے جس میں ایک پولیس انسپکٹر 29 اکتوبر کو عیدگاہ سرینگر میں حملہ کیا گیا۔ پولیس انسپکٹر مسرور احمد وانی جو 29 اکتوبر کو عیدگاہ میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے اور کل ڈ ایمس میں دم توڑ گئے کی میت پر پھولوں کی مالا چڑھانے کی تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر وجے کمار نے کہاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ رونماء نہ ہوں اس لئے افسران اور دیگر رینک کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس او پیز پرسختی سے عمل کریں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکار چھٹی پر ہوں یا ڈیوٹی پر ہوں ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی تازہ ہدایت جاری کی گئی ہیں ۔اے ڈی جی پی کمار نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ پولیس کے پاس 29 اکتوبر کو دہشت گردوں کے ممکنہ حملے کے بارے میں معلومات تھیں۔ لیکن بعض اوقات غلطیاں ہو جاتی ہیں اور اس معاملے میں بھی غلطی ہوئی اور ہم نے ایک افسر کو کھو دیا۔ انہوں نے کہاکہ عید گاہ جیسے واقعات سے بچنے کے لیے فول پروف میکنزم بنایا گیا ہے۔ انہوں بتایا کہ اس حملے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد ہی ختم کردیا جائے گا۔ اے ڈی جی پی نے کہاکہ اس معاملے کی تحقیقات چل رہی ہے اور اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ پولیس آفیسر نے بتایا کہ سرینگر میں امن میں رخنہ ڈالنے اور اپنی موجودگی ظاہر کرنے کیلئے ملیٹنٹوں کی جانب سے اس طرح کی کارروائیاں انجام دی جارہے اور آگے بھی ایسا ہوسکتا ہے تاہم ہم ان کیلئے اب کوئی موقع نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں آگے سے محتاط رہنا ہوگا اور اس طرح کے واقعات کو رونماء ہونے سے پہلے ہی ناکام بنانے کی طرف توجہ دینی ہوگی ۔ اس موقعے پر پولیس افسران نے انسپکٹر مسرور احمد وانی کی میت پر پھولوں کی چادر چڑھاتے ہوئے اسے پر نم آنکھوں سے خراج عقیدت پیش کیا ۔ واضح رہے کہ مسرور احمد وانی قریب 39دنوں تک سکمز صورہ اور بعد میں ایمز میں زیر علاج رہے جہاں انہوں نے آخری سانس لی ۔ دریں اثناء جونہی مہلوک انسپکٹر کی لاش اس کے آبائی علاقہ پہنچائی گئی تووہاں کہرام مچ گیا اور لوگوں کی ایک بھاری تعداد نے سوگوار کنبہ کی ڈھارس بندھائی ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.