• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سرینگر کا شبانہ درجہ حرارت منفی 2.6ریکارڈ، جموں میں بھی ٹھنڈ

اگلے گئی دنوں تک رہیگا موسم خشک جبکہ شبانہ درجہ حرارت بھی ہوگا کم

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-09
A A
0
کشمیر میں زمستانی ہواؤں زور تیز تر، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کشمیر میں زمستانی ہواؤں زور تیز تر، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر /08دسمبر//40دنوں پر محیط چلہ کلان کی شروعات سے قبل ہی شدید سردی نے جموں ، کشمیر اور لداخ کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے ۔ جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ سرینگر میں ایک بار پھر رواں موسم کی سر د ترین رات ریکارڈ کی گئی اور شبانہ درجہ حرارت منفی2.6جبکہ گلمرگ منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ پر سرد ترین علاقہ ریکارڈ کیا گیا ۔ دن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے باعث راتیں انتہائی سرد ہونے والی ہے اور ریکارڈ ساز ٹھنڈ نے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔اس دوران محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ اگلے کئی روز تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا اور رات کے درجہ حرارت میںمزید گراوٹ آسکتی ہے اور منفی گیارہ تک پہنچ سکتا ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق بادشاہ چلہ کلان کی آمد سے قبل ہی شدید سردی نے لوگوں کے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔ رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے پہنچاکر اہلیان وادی کو کپکپا دیا۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رات کے دوران مطلع صاف رہنے اور دن میں کھلی دھوپ نکلنے کے باعث وادی کشمیر میں سردی کی لہر جاری ہے جبکہ آنے والوں دنوں میں شبانہ سردیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں رات کا درجہ حرارت ایک بار پھر زیرو صفر تک گر گیا ۔ جموں میں بھی پارہ گر گیا اور کٹرا اور بھدرواہ کو چھوڑ کر دیگر تمام علاقوں میں معمول کے کم سے کم درجہ حرارت سے نیچے ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو اس سیزن میں اب تک کا سب سے سرد تھا۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات منفی 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم منفی 4.9ڈگری سیلشس جبکہ شہرہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ کپواڑہ قصبے میں گزشتہ رات منفی 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے منفی 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات 9.9 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 9.6 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آنے والے دنوں کے دوران وادی کے لوگوںکو سخت سردی کا سامنا کرنا پڑے گا اور ا س مدت کے دوران درجہ حرارت میں مزید گراوٹ ہوگی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں کے دوران موسم خشک رہے گا تاہم درجہ حرارت مزید گر جائے گا اور وادی کے لوگوں کو شدید سردی کا سامنا کرناپڑے گا۔ کشمیر میں اگر چہ موسم خشک دکھائی دے رہا ہے تاہم شدید سردی کے باعث وادی کے لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں موسم میں کوئی تبدیلی نہ آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے اگلے 24گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کی پیشنگوئی کی ہے ۔ ادھر شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں سخت ترین ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ صوبہ جموں، جو کشمیر کے نسبت گرم خطہ ہے، میں بھی سردی کی لہر ہر گذرتے دن کے ساتھ اپنے تیکھے تیور دکھا رہی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اننت ناگ قصبے میں قائم دارالعلوم خاکستر،آگ لگنے سے 1طالب علم جاں بحق،3جھلس کر زخمی

اننت ناگ قصبے میں قائم دارالعلوم خاکستر،آگ لگنے سے 1طالب علم جاں بحق،3جھلس کر زخمی

2026-05-13
آئل کمپنیوںکیلئے نقصان کو زیادہ دیر تک برداشت کرنا نا ممکن: پوری

آئل کمپنیوںکیلئے نقصان کو زیادہ دیر تک برداشت کرنا نا ممکن: پوری

2026-05-13
جموں-سرینگر وندے بھارت ایکسپریس سروس، پہلے 10 دنوں میں تقریباً 45,000 مسافروں کی تعداد ریکارڈ

جموں-سرینگر وندے بھارت ایکسپریس سروس، پہلے 10 دنوں میں تقریباً 45,000 مسافروں کی تعداد ریکارڈ

2026-05-13
نیٹ پیپر لیک کا معاملہ انکوائری کیلئے سی بی آئی کے سپرد

نیٹ پیپر لیک کا معاملہ انکوائری کیلئے سی بی آئی کے سپرد

2026-05-13
ایل جی کی مذہبی رہنمائوں، علما، سماجی کارکنوں اور بزرگوں سے سامنے آنے کی اپیل

ایل جی کی مذہبی رہنمائوں، علما، سماجی کارکنوں اور بزرگوں سے سامنے آنے کی اپیل

2026-05-13
جموں کشمیر میں 2027 کی مردم شماری

جموں کشمیر میں 2027 کی مردم شماری

2026-05-12
پٹرول ، ڈیزل اور گیس کی قیمتیں، 5 روپے فی لیٹر اور 50روپے فی سلنڈر اضافہ متوقع

پٹرول ، ڈیزل اور گیس کی قیمتیں، 5 روپے فی لیٹر اور 50روپے فی سلنڈر اضافہ متوقع

2026-05-12
عمر عبداللہ کی امت شاہ سے ملاقات،ایل جی کو ٹیلی کام کے اختیارات دینا غلط نہیں: عمر

عمر عبداللہ کی امت شاہ سے ملاقات،ایل جی کو ٹیلی کام کے اختیارات دینا غلط نہیں: عمر

2026-05-12
گاندربل کی گگن گیر غیر استعمال شدہ خوبصورتی سیاحت کی بحالی کا منتظر ہے

گاندربل کی گگن گیر غیر استعمال شدہ خوبصورتی سیاحت کی بحالی کا منتظر ہے

2026-05-10
سرینگر ہوائی اڈے پر تلاشی، تاجر سے 15 لاکھ روپے کی نقدی ضبط

سرینگر ہوائی اڈے پر تلاشی، تاجر سے 15 لاکھ روپے کی نقدی ضبط

2026-05-10
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page