• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
پیر, جون ۲۹, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

بہتر خدمات شہریوں کا حق

ایل جی کی نئی دہلی مین گڈ گورننس پروگرام میں شرکت

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-19
Reading Time: 1min read
A A
0
بہتر خدمات شہریوں کا حق

بہتر خدمات شہریوں کا حق

FacebookTwitterWhatsapp

انتظامیہ موثر سروس فراہم کرنیوالے کے طور پر کام کرے: لیفٹیننٹ گورنر

نئی دہلی 18 دسمبر 2023 ء؁
لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج دہلی یونیورسٹی میں’ گُڈ گورننس ‘پر جی 20 کنیکٹ لیکچر سیریز میں شرکت کی ۔
اپنے کلیدی خطاب میں لفٹینٹ گورنر نے شفافیت اور جوابدہی کو بڑھانے کیلئے گورننس میں لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کی شراکت داری اور پائیدار ترقی کیلئے فیصلہ سازی میں پسماندہ طبقے کی شمولیت پر زور دیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ مختلف ذرایع سے عوامی شرکت وسائل کی منصفانہ تقسیم ، ذمہ دار ، موثر ، مساوی اور جامع طرز حکمرانی پر مثبت اثر ڈالتی ہے ۔ بہتر خدمات شہریوں کا حق ہے اور انتظامیہ کو ایک موثر سروس فراہم کنندہ کے طور پر بھی کام کرنا چاہئیے ‘‘۔
لفٹینٹ گورنر نے یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں میں اختراع کی حوصلہ افزائی کریں اور تکنیکی طور پر بااختیار بنائیں ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ تبدیلی واحد مستقل ہے اور ہر ایک کو گورننس میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے کردار کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنا حصہ ڈالنا ہو گا ۔ ہمارے نوجوانوں کو ہر نئے موقع کو ترقی میں بدلنے کیلئے مہارت ، اعتماد اور امید سے لیس ہونا چاہئیے ۔ ‘‘
مصنوعی ذہانت اور نئے ڈیجٹل ٹولز کو تمام شعبوں میں مربوط کیا جا رہا ہے اور یہ پالیسی سازی اور نفاذ دونوں میں پرانے تصورات کو تبدیل کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ ڈیٹا اور ڈائیلاگ اور رفتار اور پیمانے پر ہونی چاہئیے جو لوگوں کو بااختیار بنانے ، اختراعات ، پائیدار معیشت اور اچھی حکمرانی میں اہم کردار ادا کرے گی ۔
دہلی یونیورسٹی میں لفٹینٹ گورنر نے جے اینڈ کے ویژن 2030 کا اشتراک کیا ۔ انہوں نے گذشتہ چند برسوں میں جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے متعارف کرائی گئی اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی ، جس کے نتیجے میں نچلی سطح پر انتظامی سیٹ اپ میں زیادہ شفافیت ، جوابدہی پیدا ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ مشن موڈ میں ڈیجٹل جموں کشمیر پروگرام کے آغاز سے 1000 سے زیادہ آن لائن عوامی خدمات ، شہریوں کے تاثرات اور خدمات کو پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ کے ساتھ منسلک کرنے سے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جس سے شفافیت کا باعث بنی ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ پالیسیوں میں عوام کی آواز اور پراجیکٹس کی منصوبہ بندی میں عوام کی بڑھتی ہوئی شرکت یو ٹی میں ترقی کے نئے سنگ میل کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔
اس تقریب میں وائس چانسلر دہلی یونیورسٹی پروفیسر یوگیش سنگھ ، چئیر پرسن بین الاقوامی تعلقات دہلی یونیورسٹی پروفیسر چندر شیکھر ، یونیورسٹی کے شعبہ جات کے سربراہان ، فیکلٹی ممبران اور طلبا نے شرکت کی ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

نارکو دہشت گردی کیس میں مفرور ملزم اشہاری قرار،منشیات کیس میں 5سال سے بند ایک شخص کی ضمانتی عرضی مسترد

2026-06-28
اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

اے سی بی کی کارروائی،غیر متناسب اثاثوں میں مکان، زمین اور سونا ضبط

2026-06-28
شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

شوشل میڈیا کا غلط استعمال پر سی آئی کے کے چھاپے

2026-06-28
لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

لیبر ڈیپارٹمنٹ سینئر اسسٹنٹ، فیکٹریز و بوائلرزانسپکٹر، 40ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

2026-06-28
لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

لال قلعہ کار بم دھماکہ کیس، مفرور ڈاکٹر سمیت مزید 3 کیخلاف چارج شیٹ پیش

2026-06-28
چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

چیف آف ڈیفنس سٹاف کا پہلا جموں و کشمیر دورہ

2026-06-28
ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

ایس کے آئی سی سی میں بین المذاہب مکالمہ،ہندوستان میں تمام مذاہب کو پنپنے کی اجازت : ایل جی

2026-06-28
سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات، جولائی میں جائزہ لیا جائے گا: سکینہ ایتو نگران نیوز سری نگر// وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے جمعرات کو کہا کہ حکومت جولائی میں سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے کا جائزہ لے گی اور موجودہ موسمی حالات کا جائزہ لینے کے بعد مناسب فیصلہ کرے گی۔ سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایتو نے کہا کہ متعلقہ حکام کسی بھی فیصلے سے قبل گرمیوں کی تعطیلات کے معاملے پر بات کریں گے۔وزیر نے جب بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے درمیان اسکولوں کے لیے چھٹیوں کا اعلان کرنے کے امکان کے بارے میں پوچھا تو کہا"ہم جولائی میں موسم گرما کی تعطیلات پر تبادلہ خیال کریں گے،" ۔تاہم، انہوں نے فیصلے کے لیے کوئی ٹائم لائن نہیں بتائی اور کہا کہ حکومت موسمی حالات سمیت تمام متعلقہ عوامل کا جائزہ لینے کے بعد کال کرے گی۔یہ بیان جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں موجودہ موسمی حالات کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کے بارے میں قیاس آرائیوں کے درمیان آیا ہے

2026-06-26
قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

قوانین میں ترمیم ، پاسپورٹ فیس میں اضافہ

2026-06-26
ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

ایک ماہ کی معطلی کے بعد، گلمرگ گنڈولا خدمات پھر سے بحال

2026-06-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page