• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

سرینگر کے گل لالہ میں اگلے سال 1.7ملین ٹیولپ پھول کھلیں گے

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-19
Reading Time: 1min read
A A
0
سرینگر کے گل لالہ میں اگلے سال 1.7ملین ٹیولپ پھول کھلیں گے

سرینگر کے گل لالہ میں اگلے سال 1.7ملین ٹیولپ پھول کھلیں گے

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 18 دسمبر//سری نگر میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ میں سال آئیندہ سیلانی ہالینڈ سے در آمد کی جانے والی 6 نئی اقسام سمیت 1.7 ملین ٹلپ کے دلکش و دلآویز مناظر سے محظوظ ہوں گے۔اسسٹنٹ فلوریکلچر افسر ٹلپ گارڈن آصف احمد کا کہنا ہے کہ باغ میں بلب بونے کا کام لگ بھگ مکمل ہوچکا ہے اور اگلے سال مجموعی طور پر 1.7 ملین بلب باغ میں سیاحوں کے لئے موجود ہوں گے۔انہوں نے یو این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ باغ میں بلبوں کی تعداد سال گذشتہ کی تعداد سے قریب ایک ملین زیادہ ہوگی۔ان کا کہنا تھا: ‘ہم نے امسال ہالینڈ سے در آمد کی جانے والی 6 نئی اقسام کو متعارف کیا ہے اور اگلے سال باغ میں پہلے ہی موجود 68 اقسام میں ان 6 قسموں کا اضافہ ہوگا’۔موصوف افسر نے کہا کہ سال آئیندہ باغ گل لالہ پہلے سے زیادہ خوبصورت ہوگا۔انہوں نے کہا: ‘اگلے سال باغ زیادہ ہی خوبصورت ہوگا جو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو باغ کا رخ کرنے کا باعث ہوگا’۔ان کا کہنا تھا کہ امسال 3.65 لاکھ سیاح باغ گل لالہ کی سیر سے لطف اندوز ہوئے سال آئیندہ یہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کی امید ہے۔باغ گل لالہ کو مزید وسعت دینے کے بارے میں پوچھے جانے پر آصف احمد نے کہا: ‘ٹلپ گارڈن کے ساتھ ساکورا گارڈن بھی لگ بھگ تیار ہوا ہے اور آنے والوں برسوں میں اس کی شجر کاری کی جائے گی’۔انہوں نے کہا: ‘ہم نے امسال باغ میں آنے والوں کے لئے تقریباً 50 کنال اراضی پر محیط ایک بڑا حصہ تیار کیا گیا ہے جو سیاحوں کو ایک الگ ہی خوبصورت تجربہ فراہم کرے گا’۔ان کا کہنا تھا کہ باغ میں ضروری کام کو لگ بھگ مکمل کیا گیا ہے۔موصوف افسر نے کہا کہ باغ کی دیکھ ریکھ کے لئے کیجول مزدوروں اور مستقل باغبانوں سمیت زائد از ایک سو لوگ تعینات ہیں۔انہوں نے کہا: ‘باغ میں ٹلپ لگانے کا کام 15 نومبر سے شروع ہوتا ہے اور امسال خوش قسمتی سے موسم بھی اچھا رہا جس کے باعث ہم وقت پر کام مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے’۔سری نگر میں واقع ایشیا کا سب سے بڑا یہ باغ گل لالہ قریب 30 ایکڑ اراضی کو محیط ہے۔اس باغ کو سال آئیندہ ماہ مارچ کی 20 تاریخ کو سیاحوں کے لئے کھولنے کا امکان ہے تاہم اس کا کھلنا موسمی صورتحال پر منحصر ہے۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران لاکھوں کی تعداد میں سیاح باغ گل لالہ کی سیر کے لئے وارد وادی ہو رہے ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.