• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, دسمبر ۵, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کووڈ کی تازہ لہر: مرکزی وزیر صحت نے میٹنگ کا انعقاد کیا

ریاستوں اور یوٹیز کو احتیاط کی ہدایت

Nigraan News by Nigraan News
2023-12-21
Reading Time: 1min read
A A
0
ہندوستان میں ایکٹو کوویڈ کیسز بڑھ کر 4,394 ہو گئے۔

ہندوستان میں ایکٹو کوویڈ کیسز بڑھ کر 4,394 ہو گئے۔

FacebookTwitterWhatsapp

ملک کے کئی حصوں میں وائرس رپورٹ، ابھی تک 10افراد فوت
سرینگر/20دسمبر//
ملک میں کووڈ کی ایک نئی قسم جے این 1کے نمودار ہونے کے بعد سے اب تک 10لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ کیریلا میں سب سے زیادہ کیس پائے جارہے ہیں جہاں لگاتار اس میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ادھر مرکزی وزارت نے اس ضمن میں ہنگامی میٹنگ طلب کرتے ہوئے ریاستوں اور مرکزی علاقوں سے کہا ہے کہ وہ چونکنا رہیں اور ہر ضروری اقدامات کریں ۔مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے کہا کہ ہمیں گھبرانے کی نہیں، الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ادھر وادی میں کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق ملک میں کووڈ 19کے کیسوں میں بتدریج پھر سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ کووڈ کی ایک اور نئی JN1نمودار ہوئی ہے ۔ ملک کے ساتھ ساتھ کیرالہ میں کووڈ کیسز کے ساتھ ساتھ اموات میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ریاستی محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ مرکز کو بھیجے گئے اعداد و شمار کے مطابق، ریاست میں روزانہ پائے جانے والے واقعات میں ایک ہفتے میں تقریباً تین گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ 1 سے 17 دسمبر تک 10 اموات کی اطلاع ملی ہے۔خاص طور پر تشویش کا باعث JN.1 ہے، جو کہ حال ہی میں کیرالہ میں ایک 79 سالہ خاتون میں کووڈ کی ایک نئی ذیلی قسم کا پتہ چلا ہے۔16 دسمبر کو، کیرالہ میں 302 نئے کوویڈ کیسز اور چار اموات کی اطلاع ملی، جو کہ تازہ ترین وباء میں سب سے زیادہ ہے۔ 10 دسمبر کو کیرالہ میں 109 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ 12 دسمبر کو روزانہ کیس 200 سے تجاوز کر گئے اور چار دنوں کے اندر کیرالہ میں 300 سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ادھر مرکزی وزارت صحت نے تمام ریاستوں کو چوکس رہنے کو کہا جبکہ وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے بدھ کو ریاستی وزرائے صحت کی میٹنگ بلائی تاکہ ملک میں سانس کی بیماریوں میں اضافے کے پیش نظر تیاریوں کا جائزہ لیا جائے۔مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا نے بدھ کے روز کورونا کے بڑھتے کیسز اور سانس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ریاستوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے منڈاویا نے کہا کہ ہمیں الرٹ رہنے کی ضرورت ہے، گھبرانے کی نہیں۔‘‘اس میٹنگ میں سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے وزرائے صحت اور افسران سمیت کئی لوگ شامل ہوئے۔ اس دوران طبی سہولیات اور تیاریوں کے ساتھ ہی کورونا انفیکشن کی روک تھام کی ترکیبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں ا?ئی سی ایم ا?ر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راجیو بہل، نیتی ا?یوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پال اور ا?ئی سی ایم ا?ر کی سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے بھی شرکت کی۔کووڈ-19 پر ہوئی جائزہ میٹنگ میں مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے کہا کہ ’’یہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا وقت ہے۔ ساتھ ہی پوری طرح حکومتی نظریہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا وقت ہے۔ ہمیں الرٹ رہنے کی ضرورت ہے، لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘ وزیر صحت کا کہنا ہے کہ اسپتال کی تیاری، نگرانی بڑھانے اور لوگوں کے ساتھ اثردار مواصلات کے ماک ڈرل کے ساتھ تیار رہنا اہم ہے۔ ہر تین ماہ میں ایک بار سبھی اسپتالوں میں ماک ڈرل کی جانی چاہیے۔ منڈاویا نے یہ بھی کہا کہ ’’میں ریاستوں کو مرکز کی طرف سے سبھی طرح کی حمایت کی یقین دہانی کراتا ہوں۔ صحت کسی بھی طرح سے سیاست کا شعبہ نہیں ہے۔‘‘ انہوںنے میٹنگ میں تمام یوٹیز ار ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کے حوالے سے چوکنارہیںتاکہ بوقت ضرورت پر صحیح اقدامات اُٹھائے جاسکیں۔ یاد رہے کہ جموں کشمیر میں فی الحال اس نئی قسم کی ہیت کاکوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے البتہ ماہرین نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ محتاط رہیں ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

منکی پوکس وائرس اتنی تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے اور کیا اس کی ویکسین موجود ہے؟

منکی پوکس وائرس اتنی تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے اور کیا اس کی ویکسین موجود ہے؟

2024-08-19
جموں کشمیر سے منشیات کے مکمل خاتمہ کیخلاف پولیس کی جنگ تیز

جموں کشمیر سے منشیات کے مکمل خاتمہ کیخلاف پولیس کی جنگ تیز

2024-08-18
80 فی صد خواتین ہڈیوں کی بیماری آسٹیوپوروسس میں مبتلا

80 فی صد خواتین ہڈیوں کی بیماری آسٹیوپوروسس میں مبتلا

2024-03-19
تمباکو نوشی کی عادتیں فالج کے خطرے کو کس طرح متاثر کرتی ہیں۔

تمباکو نوشی کی عادتیں فالج کے خطرے کو کس طرح متاثر کرتی ہیں۔

2024-03-18
گرمیوں میں دہی کھانے کا صحیح طریقہ ، روزانہ دہی کھانے کے چند فوائد

گرمیوں میں دہی کھانے کا صحیح طریقہ ، روزانہ دہی کھانے کے چند فوائد

2024-03-13
ہائپوٹائیرائڈزم کا انتظام کیسے کریں۔

ہائپوٹائیرائڈزم کا انتظام کیسے کریں۔

2024-01-27
حمل کے دوران شدید گرمی خطرناک ہو سکتی ہے

حمل کے دوران شدید گرمی خطرناک ہو سکتی ہے

2024-01-27
کس طرح ہمنگ برڈز پرواز میں ذہنی گیئرز کو تبدیل کرتے ہیں

کس طرح ہمنگ برڈز پرواز میں ذہنی گیئرز کو تبدیل کرتے ہیں

2024-01-13
کیا جوڑے بلڈ پریشر شیئر کرتے ہیں؟

کیا جوڑے بلڈ پریشر شیئر کرتے ہیں؟

2024-01-13
عمدہ خاندانی ورزش کرنے کا طریقہ

عمدہ خاندانی ورزش کرنے کا طریقہ

2024-01-09
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.