• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
ہفتہ, دسمبر ۶, ۲۰۲۵
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز کو تیز تر کیا جائے :آئی جی کشمیر

آئی جی کشمیر کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ ، یوم جمہوریہ کے پیش نظر سیکورٹی ایجنسیوں کو الرٹ پر رہنے کی ہدایت

Nigraan News by Nigraan News
2024-01-08
A A
0
ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز کو تیز تر کیا جائے :آئی جی کشمیر

ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز کو تیز تر کیا جائے :آئی جی کشمیر

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر 08جنوری//
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج ودھی کمار بردھی نے پیر کی شام پولیس کنٹرول روم سری نگر میں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ میٹنگ کے دوران آئی جی کشمیر نے وادی بھر میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز کو تیز ترکرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے۔ آئی جی نے یومیہ جمہوریہ کے پیش نظر ملی ٹینٹوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر رات کی پیٹرولنگ بڑھانے کے احکامات جاری کئے۔ یو پی آئی کے مطابق آئی جی کشمیر ودھی کمار بردی کی سربراہی میں پیر کی شام پولیس کنٹرول روم کشمیر میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پولیس ، فوج ، سی آر پی ایف ، بی ایس ایف اور سراغ رساں ایجنسیوں کے سینئر آفیسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران آفیسران نے آئی جی کشمیر کو وادی کی سیکورٹی صورتحال اور نئے چیلنجوں کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیاں کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ آئی جی کشمیر کو انٹیلی جنس شیئرنگ کے علاوہ دیگر اہم معاملات کے متعلق بھی آگاہی فراہم کی گئی ۔ میٹنگ سے خطاب کے دوران آئی جی کشمیر نے آفیسران پر زور دیا کہ امن و امان کو برقرار کھنے کے ساتھ ساتھ وادی کشمیرمیں انسداد دہشت گردی آپریشنز میں مزید سرعت لائی جائے۔ انہوں نے زمینی سطح پر مختلف سیکورتی ایجنسیوں کے درمیان تال میل کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ مختلف قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے درمیان بغیر کسی رکاوٹ کے معلومات کے تبادلے اورمشترکہ کارروائیوں کے لئے مضبوط تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے موجودہ سیکورٹی انفراسٹرکچر اور صلاحیتوں کو بڑھانے کی خاطر جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔ آئی جی کشمیر نے کہاکہ ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز مزید تیز تر کرنے کے ساتھ ساتھ ملک دشمن سرگرمیوں کی حمایت کرنے والے افراد یا تنظیموں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لانا اب ناگزیر بن گیا ہے۔ اس کے علاوہ آفیسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ کسی بھی دہشت گردانہ نقل وحرکت کو روکنے کے لئے رات کے اوقات میں مشترکہ گشت بڑھا دیں۔ذرائع نے بتایا کہ آئی جی کشمیر نے میٹنگ میں شریک آفیسران کو حکم دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سماج دشمن اور ملک دشمن عناصر کی حرکات و سکنات پر خصوصی نظر گزر رکھیں۔ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ڈی ڈائریکٹر آئی بی شری نتن تیواری، ڈی آئی جی سی کے آر سری نگر شری سوجیت کمار، ڈی آئی جی ایس ایس بی سری نگر شری امتیاز اسماعیل پرے، ڈی آئی جی آئی آر کشمیر شری عبدالقیوم، ایس ایس پی سری نگر شری آشیش مشرا ، ایس ایس پی پی سی آر شری شوکت حسین نے شرکت کی۔ ایس ایس پی ٹریفک سٹی سری نگر شری مظفر احمد شاہ، ایس ایس پی سیکورٹی کشمیر شری شیخ فیصل اور ایس پی پی سی سری نگر شری افتخار طالب، ڈی آئی جی این کے آر شری وویک گپتا اور ڈی آئی جی ایس کے آر شری رئیس محمد بھٹ کے ساتھ ضلع کے ایس ایس پیز نے عملی طور پر میٹنگ میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ فوج، بی ایس ایف، سی آر پی ایف، سی آئی ایس ایف اور ایس بی کے افسران نے بھی حصہ لیا۔
چندر کوٹ رام بن میں ٹنل کے اندر بھیانک سڑک حادثہ
حول سری نگر کا شہری برسر موقع ہی از جان
سرینگر 08جنوری//یو پی آئی // ضلع رام بن کے چندر کوٹ علاقے میں پیر کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں شہری کی موت واقع ہوئی ہے۔ یو پی آئیکیمطابق چندر کوٹ میں ٹنل کے اندر پیر کے روز ایک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پرپہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کئے۔ متوفی کی شناخت جاوید احمد خان ولد نبی خان ساکن حول سری نگرکے بطور ہوئی ہے۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن کی ڈیلی گیٹ کانفرنس ,معاشرے کی تشکیل سازی میں خواتین کے رول کا اعتراف

2025-09-13
بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

بیٹیاں ، بہنیں اور مائیں بھی اختیار اور وقار کی حقدار:وحیدالرحمٰن پرہ

2025-05-27
عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

عمر عبداللہ کا تلبل نیویگیشن پروجیکٹ کو بحال کرنے کا مطالبہ انتہائی افسوسناک: محبوبہ مفتی

2025-05-16
جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

جنگجوئوں کا مکمل صفایا بہتر تال میل اور فوری کاروائیوں سے ہی ممکن: سیکورٹی فورسز

2025-05-16
شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

شوپیاں انکاؤنٹر: 3 نامعلوم انتہا پسند ہلاک، آپریشن جاری

2025-05-13
آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

آپریشن سندور کی گونج پوری دنیا میں ، پاکستان نے کو ئی حماقت کی تو اسے تباہ کر دیں گے :مودی

2025-05-13
کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کشمیر کے بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

2025-05-13
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ

2025-05-13
وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

وزیراعظم مودی کا قوم سے خطاب،آپریشن سندور کو انصاف کا غیر متزلزل عہد قرار دیا

2025-05-12
ایل او سی پر تنائو، پاکستانی فوج کی مسلسل بلا اشتعال فائرنگ، موثر جواب بھی جاری

2025-05-05
Load More

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.