• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, اگست ۱۳, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

چنار اردو کتاب میلہ میں محفل غزل و موسیقی اور مشاعرہ کا انعقاد

Nigraan News by Nigraan News
2024-08-19
Reading Time: 1min read
A A
0
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام چنار کتب میلہ نئی منزلیں چھو رہا ہے

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام چنار کتب میلہ نئی منزلیں چھو رہا ہے

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر، 19 اگست// قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام شعبہ اردو کشمیر یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس کشمیر یونیورسٹی کے اشتراک سے چنار اردو کتاب میلہ کے اردو پویلین میں محفل غزل و موسیقی اور اقبال انسٹی ٹیوٹ آف کلچر و فلاسفی، کشمیر یونیورسٹی کے اشتراک سے مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔محفل غزل و موسیقی اور مشاعرہ میں بڑی تعداد میں سامعین موجود رہے۔
آج یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس کشمیر یونیورسٹی کی صائمہ محمود، یاور ایوب، اویس محمود، شاہد شفیق خان، شکیل احمد، عطفر نظیر، داؤد احمد میر، صابر احمد، فاضل الطاف اور ارشاد مجید نے غزل و موسیقی پروگرام کو خوبصورتی سے پیش کیا جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا، اس موقعے پر انسٹی ٹیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس کے اساتذہ میں محترمہ ثریا شفق، ڈاکٹر بلال احمد، فیروز احمد اور تجندر پال وغیرہ اور شعبہ اردو کے اساتذہ میں پروفیسر عارفہ بشری اور ڈاکٹر الطاف انجم وغیرہ موجود رہے۔
مشاعرہ کی صدارت بزرگ شاعر رفیق راز نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مبارک لون نے انجام دیے۔ستیش ویمل، شفیقہ پروین، اشرف عادل، راشد عزیز، شبنم عشائی اور حسن زریں نے اپنے کلام پیش کیے۔آخر میں اقبال انسٹی ٹیوٹ آف کلچر و فلاسفی کشمیر یونیورسٹی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر مشتاق احمد گنائی نے سامعین اور قومی کونسل کا شکریہ ادا کیا۔
آج صبح سے ہی شائقین کتب کی بڑی تعداد ایس کے آئی سی سی سری نگر کے چنار بک فیسٹیول /چنار اردو کتاب میلہ میں دیکھنے کو ملی۔
واضح رہے کہ یہ چنار اردو کتاب میلہ /چنار بک فیسٹیول 17 اگست سے شروع ہوکر 25 اگست 2024 تک چلے گا۔ اردو پویلین میں 20 اگست 2024 کو صبح ساڑھے گیارہ بجے سے افسانہ خوانی اور ان کا تجزیہ اور دوپہر ڈھائی بجے سے محفل قوالی /صوفیانہ کلام کا انعقاد کیا جائے گا۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

ایک لاکھ روپے رشوت کا معاملہ،سابق تحصیلدار، نجی فرد کے خلاف چارج شیٹ پیش

2026-08-01
آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

آنگن واڑی ورکروں کا ماہانہ مشاہرہ، جموں و کشمیر میں سب سے کم

2026-08-01
وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

وزیر اعظم روزگار درخواستوں میں جموں و کشمیر سرفہرست

2026-08-01
وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

وادی میں موسلادھار بارش،بانڈی پورہ اور سوپور میںبادل پھٹے، پرائمری سکول اور رہائشی مکانات میں پانی داخل

2026-08-01
گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

گرین ہائی ویز پالیسی کے تحت شجرکاری میں جموں و کشمیر کی رفتار تیز// نیتن گڈکری

2026-08-01
کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

کولگام میں غیر مقامی مزدوروں پر حملہ،1ہلاک،1زخمی،ایل جی کی پولیس سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ، صورتحال کی جانکاری حاصل

2026-08-01
امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

امرناتھ یاترا 6دن کی معطلی کے بعد بحال،پہلگام کا راستہ فی الحال بند، بالتل کھلا ہوا

2026-07-26
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا پیپر لیک سکینڈل،اے سی بی کے ہاتھوں مزید 12 ملزمان گرفتار

2026-07-26
پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی، مبینہ منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

پولیس کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کاروائی، مبینہ منشیات فروش کی کروڑوں کی جائیداد ضبط

2026-07-26
جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

جموں و کشمیر میں عصمت دری اور بچوں کا جنسی استحصال،جموں و کشمیر میں صرف 4 فاسٹ ٹریک سپیشل عدالتیں فعال

2026-07-26
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page