• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعرات, مئی ۱۴, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام چنار کتب میلہ نئی منزلیں چھو رہا ہے

Nigraan News by Nigraan News
2024-08-20
Reading Time: 1min read
A A
0
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام چنار کتب میلہ نئی منزلیں چھو رہا ہے

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام چنار کتب میلہ نئی منزلیں چھو رہا ہے

FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر،20 اگست(یو این آئی)وادی کشمیر کے قلب سری نگر کے ’ایس کے آئی سی سی ‘میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے زیر اہتمام کتب میلہ نئی منزلیں چھو رہا ہے’ اس کی نظیر اس سے بڑھ کر کیا ہو سکتی ہے کہ میلے کے ابتدائی ایام کے دوران ہی سوا لاکھ کتابیں کتب بینی کے شوقین خصوصاََ نوجوانوں نے خرید لیں جو کہ واقعی میں کتب بینی کے حوالے سے کسی نیک شگون سے کم نہیں ہے۔

 دور حاضر میں اگر چہ نئی ایجادات سے استفادہ حاصل کر کے کتابیں خریدنے کو کم ترجیح دی جارہی ہے تاہم اس میلے میں آنیوالے محبان کتب نے ثابت کردیا کہ کتب بینی انکی نسوں میں ابھی بھی بسی ہوئی ہے۔

یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ سری نگر میں جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ’ایس کے آئی سی سی ‘میں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی جانب سے کتب میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں منگل تک ہی سوا لاکھ کتابیں نوجوانوں خاص کر طلاب نے خرید لیں ہیں۔

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ایک عہدیدار تپندر کمار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ کتاب میلہ کامیابی کی اور گامزن ہے۔

انہوں نے کہاکہ صرف ابتدائی تین روز کے دوران ہی سوا لاکھ کتابیں فروخت کی گئیں جس سے عیاں ہو رہا ہے کہ کشمیر میں محبان اردو کی ایک اچھی خاصی تعداد موجود ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی جانب سے کتابوں پر 20سے ستر فیصد تک رعایت دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا :’طلبا اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے زیادہ تراردو ادب کی کتابیں خریدی ۔ ‘

انہوں نے مزید بتایا کہ میلے کے دوران کئی افراد نے کتابوں کے آرڈر بھی دئے ہیں ۔

مذکورہ عہدیدار کے مطابق قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان اردو کی ترقی و ترویج کی خاطر زمینی سطح پر کا کر رہاہے۔

کونسل کے اور ایک عہدیدار کھرم صاحب نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ چنار کتاب میلہ میں یومیہ ہزاروں کی تعداد لوگ شرکت کرکے کتابیں خرید رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ سائنسی اور سوشل میڈیا کے دور میں جب کتابیں آن لائن دستیاب ہیں لیکن اس کے باوجود بھی کتب بینی کی اورلوگوں کا رجحان کم نہیں ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں محبان اردو کی اچھی خاصی تعداد موجود ہے اور یہاں کے لوگ کتب بینی سے اپنی دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

اننت ناگ قصبے میں قائم دارالعلوم خاکستر،آگ لگنے سے 1طالب علم جاں بحق،3جھلس کر زخمی

اننت ناگ قصبے میں قائم دارالعلوم خاکستر،آگ لگنے سے 1طالب علم جاں بحق،3جھلس کر زخمی

2026-05-13
آئل کمپنیوںکیلئے نقصان کو زیادہ دیر تک برداشت کرنا نا ممکن: پوری

آئل کمپنیوںکیلئے نقصان کو زیادہ دیر تک برداشت کرنا نا ممکن: پوری

2026-05-13
جموں-سرینگر وندے بھارت ایکسپریس سروس، پہلے 10 دنوں میں تقریباً 45,000 مسافروں کی تعداد ریکارڈ

جموں-سرینگر وندے بھارت ایکسپریس سروس، پہلے 10 دنوں میں تقریباً 45,000 مسافروں کی تعداد ریکارڈ

2026-05-13
نیٹ پیپر لیک کا معاملہ انکوائری کیلئے سی بی آئی کے سپرد

نیٹ پیپر لیک کا معاملہ انکوائری کیلئے سی بی آئی کے سپرد

2026-05-13
ایل جی کی مذہبی رہنمائوں، علما، سماجی کارکنوں اور بزرگوں سے سامنے آنے کی اپیل

ایل جی کی مذہبی رہنمائوں، علما، سماجی کارکنوں اور بزرگوں سے سامنے آنے کی اپیل

2026-05-13
جموں کشمیر میں 2027 کی مردم شماری

جموں کشمیر میں 2027 کی مردم شماری

2026-05-12
پٹرول ، ڈیزل اور گیس کی قیمتیں، 5 روپے فی لیٹر اور 50روپے فی سلنڈر اضافہ متوقع

پٹرول ، ڈیزل اور گیس کی قیمتیں، 5 روپے فی لیٹر اور 50روپے فی سلنڈر اضافہ متوقع

2026-05-12
عمر عبداللہ کی امت شاہ سے ملاقات،ایل جی کو ٹیلی کام کے اختیارات دینا غلط نہیں: عمر

عمر عبداللہ کی امت شاہ سے ملاقات،ایل جی کو ٹیلی کام کے اختیارات دینا غلط نہیں: عمر

2026-05-12
گاندربل کی گگن گیر غیر استعمال شدہ خوبصورتی سیاحت کی بحالی کا منتظر ہے

گاندربل کی گگن گیر غیر استعمال شدہ خوبصورتی سیاحت کی بحالی کا منتظر ہے

2026-05-10
سرینگر ہوائی اڈے پر تلاشی، تاجر سے 15 لاکھ روپے کی نقدی ضبط

سرینگر ہوائی اڈے پر تلاشی، تاجر سے 15 لاکھ روپے کی نقدی ضبط

2026-05-10
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:[email protected]

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

You cannot copy content of this page