سری نگر؍ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے قبل لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی یہاں ہوٹل ریڈیسن میں پارٹی ورکروں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے بھی موجود ہوں گے۔وادی کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کانگریس کارکن اس میٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے مذکورہ ہوٹل پہنچ رہے ہیں اور میٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے قطاروں میں کھڑے ہو رہے ہیں۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران راہل گاندھی ورکروں کو اسمبلی الیکشن کی انتخابی مہم کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے کہ کس طرح کام کرنا ہے اور کن مدعوں پر لوگوں سے ووٹ طلب کرنا ہے۔جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق قرہ نے بتایا کہ یہ کارکنوں کی میٹنگ ہے اور اس میں جتنی گجنائش ہوگی اتنے کارکن شرکت کرسکتے ہیں۔میٹنگ کے بعد راہل گاندھی ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔بتادیں کہ راہل گاندھی پارٹی صدر ملک ارجن کھرگے کے ہمراہ بدھ کی شام سری نگر پہنچے۔