مانیٹرنگ
سری نگر؍ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز جنم اشٹمی کے مقدس تہوار کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے دعا کی کہ یہ تہوار لوگوں کی خوشی و خوشحالی کا سبب بن جائے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں جنم اشٹمی کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا: ‘یہ تہوار لوگوں کی خوشی و خوشحالی کا باعث بن جائے اور ہمیں ایک نیک زندگی گذرانے کی ترغیب دے’۔