چھانہ پورہ / 26اگست:-
بزرگ شہریوں کے مرکز – احاطہ وقار چھانہ پورہ میں آج ” منشیات کی بدعت اوراس کا تدارک ” کے موضوع پر علماء دین , ایمہ مساجد اور سرکردہ سینیر سٹیزنز پر مشتمل ایک پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا- جسٹس بلال نازکی( ر ) تقریب پر مہمان خصوصی تھے – اس موقعہ پر مقررین نے منشیات کے تیزی سے پھیلتے ہویے ناسور پر قابو پانے کیلیے مبلغین اور آیمہ مساجد کے اہم رول کو اجاگر کیا- منشیات کی وبا سے بچوں کو محفوظ رکھنے میں میں والدین کے بنیادی رول کو اجاگر کرتے ہویے عوام الناس سے اپیل کی گیی وہ اپنے بچوں کی روزانہ سرگرمیوں اور عادات و اطوار پر کڑی نگرانی رکھے -جسٹس بلال نازکی نےصدارتی خطبےمیں کہا کہ نوجوانوں میں منشیات کی لت دور حاضر کا سب سے مہلک المیہ بن کر سامنے آیا ہے اور اس پر قابو پانے کیلیے سماج کے ہر اہک فرد کو پہلے اپنے گھر سے ہی ایک زوردار جانکاری اور اصلاحی تحریک شروع کر نی ہوگی- اسکے ساتھ ساتھ سماج میں اونچ نیچ , امیر اور غریب کے درمیان نفسیاتی اور طبقاتی جنگ اور دیکھا دیکھی کے مضر اثرات و رجحانات کو زایل کرنے کی طرف اجتماعی طور پر اپنی ذہنی توجہ مرکوز کرنی ہوگی – انہوں نے کہا کہ ,آیمہ مساجد , دینی صلاح کاروں اور علماء حضرات پر ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے تبلیغ کے دوران خصوصا” جمعہ خطبے پر لوگوں کو مسلسل طور منشیات کے مہلک اثرات سے واقفیت دلاتے رہیں- انہوں نے کہا کہ والدین کی طرف سے اپنے بچوں پر دیکھا دیکھی کے طور صرف چند تیکنیکی کورسوں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبورکرنا اور ان پر ذہنی دباو ڈالنا بھی منشیات کے وباہ کے پھیلنے کی ایک اہم وجہ ہے-ماہر نفسیات سید مجتباع نے اس موقعہ پر بولتےہویے کہا کہ نوجوانوں میں منشیات کی وباہ نے جو ہماری سماجی , معاشرتی اور گھریلو نظام کو تباہی بربادی کی دہلیز پر پہنچادیاہے – انہوں نے منشیات کی لت میں پھنسے نوجوانوں کی بعض آباد کاری کیلیے نفسیاتی اور ہمدردانہ طور طریقے اپنانے کی ضرورت پر زور دیا- اس موقعہ پر احاطہ وقار کے چیرمین عبدلغنی پرے نے حاضرین مجلس خاصکر آیمہ مساجد , مبلغین دین اور سینیر ٹیزنز کا شکریہ ادا کیا- انہوں نے حاضرین کو احاطہ وقار کےکام کاج کے بارے میں بھی جانکاری دلایی- انجینیر خضر محمد تراگ نے تحریک شکرانہ پیش کی – جن دیگر اہم شخصیات نے اپنی شمولیت سے مجلس کو رونق بخشی ان میں سابقہ ڈایریکٹر دوردرشن شبیر مجاہد , قاضی عبدلرشید , مولوی سجاد احمد اور قاری قرآن خظر محمد بٹ وغیرہ شامل ہیں-