• English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
جمعہ, اپریل ۱۷, ۲۰۲۶
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Nigraan
No Result
View All Result

کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

Nigraan News by Nigraan News
2025-01-01
Reading Time: 1min read
A A
0
کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

کشمیری اداکار امتیاز بٹ کا بالی ووڈ میں قدم

FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر// 2024بالی ووڈ کیلئے بہترین سال تصور کیا جاتا ہے ، جہاں اس صنعت نے فلم شائقین کے دل جیت لئے وہیں کئی ابھرتے ہوئے فنکاروں نے بھی نہ صرف اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا بلکہ انڈسٹری میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی جن میں امتیاز بٹ ایک ایسے اداکار ہیں جن کا تعلق کشمیر سے ہے ۔ امتیازبٹ ’پیار میں قربان‘ نامی فلم میں بھوانی کے کردار میں نظر آرہے ہیں جو 3جنوری کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔فلم میں بٹ کی جسمانی صلاحیت اور جذباتی گہرائی دونوں نظر آرہی ہیں۔انہوں نے فلم میں ولن کا کردار ادا کرکے سکرین پر اپنی موجودگی اور سنجیدہ اداکاری سے شائقین کو حیران کردیا ہے۔ان کی اداکاری کو ناقدین بہت سراہتے ہیں اور انہیں فنکاروں کی نئی نسل کیلئے ایک مثال قرار دیتے ہیں۔یہ فلم اسلئے بھی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ بالی ووڈ میں یہ پہلی بار دیکھنے کو مل رہا ہے کہ کشمیر جیسے خطے سے کوئی باپ اپنے بیٹے کے ساتھ فلم میں کام کررہا ہے ۔یہ فلم ممبئی، بھوپال اور دہلی سمیت مختلف شہروں میں سال نو کی آمد پر دیکھنے کو ملے گی۔فلم میں امتیاز بٹ کے بیٹے عبادت نے بھی ایک شاندار رول ادا کیا ہے ۔عبادت اپنی سریلی آواز اور معصومیت کے ساتھ فلم شائقین کو متاثرکررہے ہیں ۔فلم کے پروڈیوسرامتیاز بٹ اور اس کے دوست محمد تسلیم ہیں۔بالی ووڈ میں سال2024میں ایسے کئی اداکاروں نے اپنی فلمی دنیا کا آغاز کیا جن میں عامر خان کا بیٹا جنید خان،گجراتی سنیما سٹار جانکی بوڑی والا،رشبھ شوہانے ،تنانشی گوئل، لکشیا لالوانی اورلیسا مشرا بھی شامل ہیں۔عامر خان کے بیٹے جنید خان نے بالی ووڈ میں اپنا ڈبیو ’مہاراج‘ سے کیا۔اس میں انہوں نے ایک صحافی کا کردار ادا کیا ہے جو آزادی سے قبل ہندوستان میں بدعنوانی کو بے نقاب کرتا ہے۔گجراتی سنیما سٹار جانکی بوڑی والا نے’شیطان‘ میں اپنے بولڈ اور طاقتور کردار سے بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔رشبھ شوہانے نے ’فائٹر‘ میں ولن کا کردار ادا کرکے ایک اچھا کام کیا ہے۔تنانشی گوئل نے ’لاپتہ لیڈیز‘ میں ایک نوجوان دلہن کا کردار ادا کیا ہے جو دیہی معاشرے میں کھوجاتی ہے۔ کرن رائو کی ہدایت کاری اور عامر خان کی پیش کردہ اس فلم میں تنانشی نے معصومیت اور ہمت کا بہترین امتزاج دکھایا ہے۔لکشیا لالوانی نے کرن جوہر کی ایکشن تھرلر فلم ’کل ‘میںشاندار ڈبیو کیا ہے۔اس فلم میں انہوں نے ایک نڈر ہیرو کا کردار ادا کیا ہے۔گلوکارہ سے اداکارہ لیسا مشرا نے اپنی ویب سیریز ’کال می بھائی‘ کے ساتھ زبردست ڈبیو کیا۔لیسا نے او ٹی ٹی پلیٹ فار م پر اپنے لئے ایک الگ شناخت بنائی ہے۔3جنوری کو ایکشن اور رومانس سے بھرپور ’پیار میں قربان‘ ریلیز ہورہی فلم کے پروڈیوسر امتیاز بٹ اور محمدتسلیم کا کہنا ہے کہ فلم شائقین کیلئے ’پیار میں قربان‘ مسحور کرنے کی ایک بہترین کوشش ثابت ہوگی۔ مشہوربالی ووڈ اداکار زبیر کے خان کی ہدایت کاری میں منظرعام پر آرہی یہ فلم محبت اور قربانی کی ایک دلکش کہانی ہے، جو شاندار پس منظر میں ترتیب دی گئی ہے۔ تجربہ کار اداکار ارون بخشی نے ایک سینئر ایڈیٹر کے طور پر فلم میں مزید جان لگائی ہے ۔

Nigraan News

Nigraan News

متعلقہ خبریں۔

مردم شمار 2027، کشمیر میں چار روزہ گھر شماری فیزا کےلئے تربیتی پروگرام شروع

مردم شمار 2027، کشمیر میں چار روزہ گھر شماری فیزا کےلئے تربیتی پروگرام شروع

2026-04-16
جموں و کشمیر میں مشتبہ منشیات فروش کی جائیداد مسمار ،کروڑوں روپے مالیت کے4رہائشی مکان سیل

جموں و کشمیر میں مشتبہ منشیات فروش کی جائیداد مسمار ،کروڑوں روپے مالیت کے4رہائشی مکان سیل

2026-04-16
شادی پورہ سمبل میں حادثہ ، ایک شخص ہلاک، 2دیگر زخمی

شادی پورہ سمبل میں حادثہ ، ایک شخص ہلاک، 2دیگر زخمی

2026-04-16
جموں سے سالانہ دربار مو ،دفاتر 4مئی کو سرینگر میں کھلیں گے

جموں سے سالانہ دربار مو ،دفاتر 4مئی کو سرینگر میں کھلیں گے

2026-04-16
سیاحت کے فروغ پر حکومت کی خصوصی توجہ، تاریخی کشمیر ہاٹ میں 80سے زائد دکانیں مقفل: وزیر اعلیٰ

سیاحت کے فروغ پر حکومت کی خصوصی توجہ، تاریخی کشمیر ہاٹ میں 80سے زائد دکانیں مقفل: وزیر اعلیٰ

2026-04-16
رام بن میں نشہ مکت جموں و کشمیر مہم کا آغاز

منشیات کی جڑیں ختم کرنیکا مشن

2026-04-16
جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

جموں کشمیر میں آتشزدگی کے واقعات میں 25فیصد کمی

2026-04-14
لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

لا قانونیت کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعلیٰ

2026-04-14
خطہ چناب کیلئے خوشخبری، سنگھپورہ وائلو سمیت 2جڑواں ٹنلوں کومنظوری

خطہ چناب کیلئے خوشخبری، سنگھپورہ وائلو سمیت 2جڑواں ٹنلوں کومنظوری

2026-04-14
سن رائزرز حیدرآباد کے لیے خوشخبری: پیٹ کمنز کی 17 اپریل کو واپسی متوقع

سن رائزرز حیدرآباد کے لیے خوشخبری: پیٹ کمنز کی 17 اپریل کو واپسی متوقع

2026-04-14
Load More
  • English News
  • e-Paper
  • نگراں ٹی وی
4th floor firdous shah bulding Abi guzar Srinagar-190001 +911943566963,9419001837,6005481804 RNI:- JKURD/2007/22206 Email:editornigraan@gmail.com

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.

No Result
View All Result
  • .
  • تازہ ترین
  • جموں کشمیر
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل/شوبز
  • صحت و سائنس
  • اداریہ/ مضامین
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Copyright Daily Nigraan.